جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پلوامہ میں مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ میں غیر مقامی شہری زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-08
in اہم ترین
A A
کولگام میں سرپنچ ہلاک

Firing

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
جموںکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے یادر علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے ایک غیر مقامی ڈرائیور پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں شدید طورپر زخمی ہوا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجووں نے پلوامہ کے یادر علاقے میں ایک غیر مقامی ڈرائیور جس کی شناخت سونو شرما ولد بنارسی ساکن پٹھان کوٹ کے بطور ہوئی پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہو کر نیچے گر پڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اُس کا علاج ومعالجہ جاری ہے ۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔
بتادیں کہ یہ ضلع پلوامہ میں غیر مقامی شہریوں پر پانچواں حملہ ہے جس دوران سات غیر مقامی باشندے زخمی ہوئے ۔
اس سے قبل مسلح افراد نے۱۹مارچ کو ترکھان محمد اکرم ساکن بجنور یو پی پر آری ہل کے نزدیک فائرنگ کی تھی جبکہ ۲۱مارچ کو گانگو پلوامہ میں گول گپے والے غیر مقامی شہری بسوا جیت ساکن بہار کو بھی گولی ماری گئی ۔
اتوار۳؍اپریل شام ساڈھے سات بجے کے قریب نو پورہ لیتر پلوامہ میں جنگجو اچانک نمودار ہوئے اور انہوں نے دو غیر ریاستی شہریوں سریندر سنگھ ولد بشن سنگھ ساکن پٹھانکوٹ اور دریج دت ولد سشیل دت ساکن پٹھانکوٹ پر فائرنگ کی تھی۔
پیر کے روز یعنی۴؍اپریل کو لاجورہ پلوامہ میں ملی ٹینٹوں نے دو غیر ریاستی مزدوروں پر فائرنگ کی اور انہیں شدید طورپر زخمی کیا۔
چاراپریل کی شام کو ہی چھوٹی گام شوپیاں میں مشتبہ جنگجووں نے ایک کشمیری پنڈت سونو کمار بالا جی پر فائرنگ کی تھی جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس کو سری نگر کے فوجی ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔
اطمینان بخش بات یہ ہے کہ ان حملوں میں کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے ۔
اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ہری پورہ امام صاحب علاقے میں بدھ کی شام سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور فوج نے بھی تلاشی آپریشن منسوخ کر دیا ہے ۔
ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایا کہ جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے ہاری پورہ امام صاحب علاقے کو بدھ کی شام محاصرے میں لے لیا۔
عہدیدار نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران طرفین کے درمیان رات کے قریب گیارہ بجے آمنا سامنا ہوا اور گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا جس کے بعد خاموشی چھا گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج نے جمعرات کی صبح جنگجوؤں کی تلاش کے لئے تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کیا لیکن جنگجوؤں کا کہیں کوئی سراغ نہیں ملا جس کے بعد آپریشن کو منسوخ کر دیا گیا۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کی تلاش کے لئے ڈرونز کا بھی استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جنگجو کس وقت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
بتادیں کہ جنوبی کشیر کے ترال علاقے میں بدھ کے روز ایک تصادم آرائی کے دوران دو مقامی جنگجو مارے گئے ۔
جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے دو روز قبل نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں گذشتہ تین مہینوں کے دوران۴۲جنگجو مارے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران ۳۲غیر ملکی جنگجو بھی مارے گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگجو حملوں کے پیش نظر کنٹرول لائن پر الرٹ جاری

Next Post

مذکراتـ:ماحول پیدا کرناپاکستان کی ذمہ داری:دہلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
مذکراتـ:ماحول پیدا کرناپاکستان کی ذمہ داری:دہلی

مذکراتـ:ماحول پیدا کرناپاکستان کی ذمہ داری:دہلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.