اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مودی جی کی تقاریر

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-11
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

نہیں صاحب ایسا نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ہم اچانک سے راہل بابا کے فین ہو گئے ہیں…مداح ہو گئے ہیں… یقین کیجئے کہ ایسا نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہم مانتے ہیں کہ راہل بابا کی بھارت جوڑو یاترا ایک زبردست سیاسی فیصلہ تھا… جس کوپذیرائی بھی ملی‘ لیکن… لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ تین چار ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کرکے راہل بابا ہمارے قریب آگئے ہیں … تو صاحب ایسا نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ اور یہ بھی سچ ہے کہ ہم آج راہل بابا اور نہ ان کی حالیہ بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں کچھ کہنے جا رہے ہیں… ہم کچھ اور کہنا چاہتے ہیں … کیا اس کا تعلق بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ ہے ہم نہیں جانتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں ۔ہم نے مودی جی اور ان کی تقاریر کو گزشتہ ۹ برسوں سے دیکھا اور سنا ہے… اس میںا ن کا کوئی ثانی نہیں ہے… ویسے بھی بہت ساری باتوں میں یہ جناب اپنی مثال آپ ہیں… صدر کی تقریر پر بحث کے جواب میں مودی جی کی لوک سبھااور راجیہ سبھا میں کی گئیں تقاریر بھی ہم نے سنیں اور… اور سن کر ہمیں کچھ لگا ‘ کچھ محسوس ہوا ۔اور اس لئے محسوس ہوا کہ مودی جی بار بار کانگریس کو نشانہ بنا رہے تھے… کانگریس سے زیادہ راہل بابا کے خاندان کو نشانہ بنا رہے تھے… انہیں طعنہ دے رہے تھے کہ انہوں نے اپنے طویل دور اقتدار میں نہرو کا نام گمنام کیوں رکھا اور…اور گاندھی نام کا استعمال زیادہ کیوں کیا … یقینا ملک میںبہت سارے مسائل ہیں… سلگتے مسائل ‘سنجیدہ مسائل‘پیچیدہ مسائل …جن کی اپوزیشن جماعتیں نشاندہی کرتی آئی ہیں… یقینا مودی جی نے ان کے بارے میں بھی بات کی… لیکن… لیکن باتوں باتوں میں یہ وزیر اعظم صاحب واپس نہرو گاندھی خاندان پر لوٹ آتے تھے … کیوں آتے تھے‘ کیوں انہوں نے کانگریس سے بھی زیادہ نہرو گاندھی خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا … زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا … ہم نہیں جانتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں … لیکن… لیکن نہ جانے کیوں مودی جی کی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کی گئیں تقاریر کو راہل بابا کی بھارت جوڑو یاترا‘ اس کو لوگوں کی طرف سے ملنے والی حمایت ‘ اس سے پیدا ہونے والے جوش و خروش کے ساتھ جوڑنے کا جی کر تا ہے اور… اور سو فیصد کرتا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گریز میں بر فانی تودا گر آیا، ایک خاتون اور دو شیزہ کو بچا لیا گیا

Next Post

پارلیمنٹ میں یہ ہنگامہ آرائی کیوں ؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post

پارلیمنٹ میں یہ ہنگامہ آرائی کیوں ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.