سرینگر//
موجودہ خراب موسمی حالات کے درمیان، جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعرات کو بارہ اضلاع میں آئندہ ۲۴گھنٹوں کیلئے برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی۔
جے کے ڈی ایم اے نے اننت ناگ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، کولگام، ڈوڈہ، کشتواڑ اور پونچھ اضلاع میں ۰۰۰ سے۲۵۰۰ میٹر سے اوپر کے درمیانے درجے کی وارننگ جاری کی۔
اتھارٹی نے ریاسی، راجوری اور رامبن اضلاع میں۲۰۰۰ سے۲۵۰۰ میٹر تک ’نیچے درجے کے‘ برفانی تودے گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔
ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور برفانی تودے کا شکار علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔