جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سرحدوں پرجارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار‘

ایل اے سی کی صورتحال کو سفارتکاری اور آپریشنل سطحوں پر حل کرنے کیلئے بہ یک وقت اقدام جاری:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-08
in اہم ترین
A A
کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: دویدی

Upendra Dwivedi.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف‘ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا کہنا ہے کہ فوج لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر چین کی طرف سے کسی بھی جارحانہ عمل کا موثر جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔
دیویدی نے کہا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کی صورتحال کو سفارتکاری اور آپریشنل سطحوں پر حل کرنے کیلئے بھی بہ یک وقت اقدام جاری ہیں۔
شمالی کمان کے سربراہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں بادامی باغ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے کہا’’ہندوستانی مسلح فوج کا ایل اے سی پر چین کی طرف سے جمود یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوششوں کا جواب تیز، بے خوف اور ہم آہنگی سے بھر پور تھا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’کسی بھی جارحانہ ڈیزائن یا کوششوں کا یقینی طور پر فورسز کی مناسب پوزیشننگ اور تینوں سروسز کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مضبوط ارادے کے ساتھ جواب دیا جائے گا‘‘۔
شمالی کمان کے سربراہ نے کہا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کی صورتحال کو سفارتکاری اور آپریشنل سطحوں پر حل کرنے کیلئے بھی بہ یک وقت اقدام جاری ہیں۔انہوں نے کہا’’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر فزیکل گشت اور تکنیکی ذرائع سے غلبہ حاصل کیا جا رہا ہے اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کو یقینی بنانے کیلئے امن وسکون کی بحالی کیلئے ہماری مسلسل کوششیں جاری ہیں اور جاری رہیں گی‘‘۔
لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ شمالی کمان مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات اور چلینجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور ہمارے حوصلے بھی بلند ہیں۔انہوں نے کہا’’جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں میں سیکورٹی صورتحال خطے اور آپریشنل کارروائیوں میں بہت سے چلینجز کا سامنا کرتی ہے قوم کے جمہوری اقدار کو بر قرار رکھتے ہوئے ہم ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پر عزم ہیں‘‘۔
فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے دفاع کے لئے تمام تر ضروری اقدام کریں گے اور اس کے لئے ہم مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور تمام پیش رفت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج مستقبل میں بھی کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور خطے کے لوگوں کی بہتری کے لئے ہمیشہ کام کرے گی۔
لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے کہا کہ دفعہ۳۷۰کی تنسیخ، گلوان وادی تنازعے اور کورونا کی لہروں کے تناظر میں گذشتہ دو برسوں کے دوران نئے چلینجز ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا’’تاہم ان چلینجوں سے ہمارے حوصلے اور ثابت قدمی مزید مستحکم ہوئے ہیں‘‘۔
شمالی کمان کے سربراہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال مستحکم ہے ۔انہوں نے کہا کہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے سرحد پر انتہائی نگرانی رکھی جا رہی ہے اور مضبوط ٹیکنالوجی کے ساتھ ملٹی ٹائرڈ در اندازی مخالف گرڈ قائم کیا گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا کہنا تھا کہ دشمن کی طرف سے دراندازی کی کوششیں کرنے‘جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوششوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ در اندازی کی کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لولاب میں آتشزدگی دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر

Next Post

یکے بعد دیگرے عوام مخالف فیصلوںسے جموںکشمیر میں لوگ ذہنی تناو کا شکار :بخاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘

یکے بعد دیگرے عوام مخالف فیصلوںسے جموںکشمیر میں لوگ ذہنی تناو کا شکار :بخاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.