منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اب راہل بابا کو سنجیدہ لیاجارہا ہے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-05
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

چلئے صاحب ثبوت مل گیا اور… اور سو فیصد مل گیا کہ … کہ راہل بابا کی بھارت جوڑو یاترا نے کانگریس کا کچھ بھلا کیا یا نہیں ‘ اس کو کوئی فائدہ پہنچایا یا نہیں… لیکن … لیکن راہل بابا کا ضرور بھلا ہوا اور… اور سو فیصد ہوا ۔بھلا ہی نہیں بلکہ ان کو فائدہ بھی ملا ۔ وہ کیا ہے کہ کل تک جو لوگ راہل بابا کو بالکل بھی سنجیدہ نہیں لیتے تھے‘ راہل کا حلق چلاتے چلاتے خشک ہو جاتا تھا… لیکن کسی کے کان پر جُو تک نہیں رینگتی تھی آج وہ راہل بابا کو سنجیدہ لے رہے ہیں… ان کے کہے ہو ئے ہر ایک لفظ کو غور سے سنتے ہیں‘ اس کاجائزہ لیتے ہیں اور… اور پھر ردعمل ظاہر بھی کرتے ہیں… اب اپنے ایل جی‘سنہا صاحب کی ہی بات لیجئے ‘ کہنے والوں کاکہنا ہے کہ ایل جی کو راہل بابا کا غصہ ہے… اس لئے غصہ ہے کیونکہ راہل بابا کاالزام ہے کہ ایل جی صاحب نے کشمیری پنڈت ملازمین کو ’بھکاری‘ کہا اور… اور اپنے سنہا صاحب کہتے ہیں کہ انہوں نے ایسا ویسا کچھ نہیںکہا … یہ کشمیری پنڈتوں کے بارے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں سکتے ہیں ۔ اندازہ لگائیے کہ اگر یہ بات ‘ یہ الزام راہل بابا نے بھارت جوڑو یاترا سے پہلے عائد کیا ہو تا تو…تو کیا ایل جی صاحب کو غصہ آیا ہو تا … کیا انہوں نے اس پر ردعمل ظاہر کرنا بھی ضروری سمجھ لیا ہو تا…نہیں جناب بالکل بھی نہیں سمجھ لیا ہوتا… اور آج دیکھئے کہ ابھی ایل جی صاحب کی صبح صبح ابھی آنکھ بھی پوری طرح نہیں کھلی تھی اور انہوں نے راہل بابا کے ’بھکاری‘ کے الزام کی تردیدی کی…اور اس لئے کی کیونکہ یاترا سے پہلے اور یاترا کے بعد والے راہل بابا میں فرق ہے… سو فیصد فرق ہے… لوگ اب انہیں سنجیدہ لینے لگے ہیں… راہل بابا کی خود کی بھی یہ کوشش تھی ‘ یہ خواہش تھی کہ لوگ انہیں سنجیدہ لیں‘ انہیں ایک سنجیدہ سیاستدان کے طور دیکھیں اور تسلیم کریں… لیکن لوگ ایسا کرنے کیلئے تیار نہیں تھے اور… اور بالکل بھی نہیں تھے… لیکن صاحب اب نہیں کہ… کہ اب راہل بابا بھارت جوڑو یاترا مکمل کر چکے ہیں اور… اور سفر کے دوران انہوں نے کیا سیکھا اور کیا نہیں ‘ کیا کہا اور کیا نہیں… لیکن… لیکن … اس دوران اگر کچھ ہوا تو… تو یہ ہوا کہ ان کی یہ خواہش ‘ یہ کوشش پوری ہو گئی کہ لوگ انہیں سنجیدہ لیں اور… اور لوگوں نے انہیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے ۔ اپنے ایل جی صاحب نے بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفعہ370 بحالی کی بات کرنے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ اب حالات بدل گئے ہیں: انوراگ ٹھا کر

Next Post

جمہوری صف سکڑتی جارہی ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جمہوری صف سکڑتی جارہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.