اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

دفعہ370 بحالی کی بات کرنے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ اب حالات بدل گئے ہیں: انوراگ ٹھا کر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-04
in ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

جموں/۴فروری
مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ جو لوگ دفعہ370 کی بحالی کی بات کرتے ہیں انہیں سمجھنا چاہئے کہ اب جموں کشمیر کے حالات بہت بدل گئے ہیں۔
ٹھاکر نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں ترقی ہو رہی ہے اور ہر سو امن کا ماحول قائم ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں بجٹ پر بحث کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ یہ بجٹ تمام طبقوں کو کچھ نہ کچھ فراہم کرتا ہے ۔
مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا”ہم لوگ سال2011میں کلکتہ سے کشمیر تک ترنگا یاترا کرنے کےلئے یہاں آئے تو مجھے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تاکہ ترنگا نہ لہرایا دیا جائے “۔
ٹھاکر کا کہنا تھا”لیکن جب مودی جی نے دفعہ370 ہٹایا تو یہاں ہر طرف شانتی قائم ہوگئی ترقی ہو رہی ہے اور ہر گھر میں ترنگا لہرایا جاتا ہے “۔
مرکزی وزےر اطلاعات کہا کہ اب کچھ لوگوں کی راج نیتی بند ہوگئی ہے جن کا کام ایک نسل کے بعد دوسری نسل کا زمینوں پر قبضہ کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب وہ اقتدار سے باہر ہوگئے ہیں جس سے ان کے حالات خراب ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت جموں وکشمیر کو آگے بڑھانے کا کام جاری رکھے گی۔
ٹھاکر نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ پر بحث کرنے سے قاصر ہے کیونکہ اس بجٹ میں ہر طبقے کےلئے کچھ نہ کچھ فرام کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا”جب انہوں نے (اپویشن نے ) دیکھا کہ اس بجٹ میں ہر طقے کےلئے کچھ نہ کچھ ہے اور یہ بجٹ صاف و شفاف ہے وہ دم بخود ہوگئے اور بجٹ پر بحث کرنے کے بجائے شور مچانے لگے “۔
مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں تمام طبقوں کےلئے کچھ نہ کچھ ہے جہاں مہنگائی دنیا میں بڑھی ہے وہیں ہم نے اس کو بھارت میں کنٹرول کر رکھا ہے ۔
ٹھاکر نے کہا کہ منموہن سنگھ جی کے دور سال2012-2013میں ملک میں مہنگائی 12فیصد تھی جس کو ہم نے کم کرکے 5فیصد تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت دوسرا بڑا موبائل در آمد کرنے والا ملک تھا اور آج دوسرا بڑا موبائل منی فیکچرر ملک بن گیا ہے ۔
مرکزی وزیر کا کہنا تھا کہ کانگریس کے دور میں بجلی نہیں تھی لیکن آج ہر گھر میں بجلی ہے اور220ویکیسن مفت کئے گئے گیارہ کروڑ خواتین کو رسوئی گیس فراہم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جو کام کانگریس ۰۶برسوں میں نہ کر سکی وہ ہم نے صرف آٹھ برسوں میں کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انسداد تجاوزات مہم :سدھراجموں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے جلوس نکالا

Next Post

اب راہل بابا کو سنجیدہ لیاجارہا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اب راہل بابا کو سنجیدہ لیاجارہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.