ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

چھپا چھپی کاکھیل

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2022-04-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

تحریر:ہارون رشید شاہ
اُن سب لوگوں ‘جنہیں خالق سے زیادہ اس کی مخلوق سے ڈر لگتا ہے کیلئے ایک بری خبر ہے … بہت بری خبر ہے اور وہ یہ کہ رمضان جی تشریف لا چکے ہیں ۔وہ بھی ایک آدھ دن کیلئے بلکہ پورے ایک ماہ تک رمضان جی کا تشریف آوری کا پلان ہے … پختہ پلان ۔تو وہ سب لوگ جو اپنے خالق سے زیادہ اس کی مخلوق سے خائف ہیں ‘ جو رمضان جی میں اللہ میاں کی اس مخلوق سے ڈرتے پھرتے رہتے ہیں ‘کو ہمارا یہی مشورہ ہے کہ وہ چھپا چھپی کے کھیل کی مشق شروع کریں کہ انہیں یہ کھیل آج کل میں شروع کرنا ہی پڑے گا ۔ ہم جانتے ہیں کہ انہیں اس کھیل میں مہارت ہے ‘ انہیں اس کھیل کا خاصا تجربہ بھی ہے ‘ لیکن کہتے ہیں نا کہ زیادہ مشق سے اور بھی نکھار آتا ہے … ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے اس کھیل میں اور زیادہ نکھار لائیں گے ۔بھئی یہ نیا زمانہ ہے ‘ اس لئے نئے زمانے میں نئی باتیں ‘ نیا اسٹائل چلے گا ‘ وہ پرانا اور گھسا پیٹا اسٹائل تو بالکل بھی نہیں جہاں گھروالوں کو تو خبر ہوتی ہی تھی کہ کون روزہ دار ہے اور کون نہیں ۔ اب کی بار تو ما شاء اللہ ایسے ماہر کھلاڑی بھی چھپا چھپی کے اس کھیل سے جڑ گئے ہیں ‘ جن کے بارے میں ان کے گھروالوں کو بھی پتہ نہیں چلتا ہے کہ وہ روزہ دار ہیں یا نہیں ۔سگریٹ چوری چھپے پینے کی ان کی پرانی عادت ہے ‘ اس لئے رمضان جی میں بھی انہیں اس میں کوئی مشکل نہیںہو گی ۔ رہی بات کھانے پینے کی تو یہ پرانا زمانہ نہیں رہا جب ہوٹلوں اور ڈھابوں میں چوری چھپے کھانا پڑتا تھا … اب تو ما شاء اللہ فاسٹ فوڈ کا دورہے ‘ اپنے آرام دہ کمروں میں بیٹھے لذیز کھانا کھانا کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا۔ اللہ میاں کی قسم اس کی مخلوق کو پتہ بھی نہیں چلے گا جن کے ڈر سے کھلاڑی ایسا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور اس لئے ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں اللہ میاں سے بالکل بھی ڈر نہیں لگتا ہے … وہ اگر کسی ڈرتے ہیں تو اس کی مخلوق سے کہ اگر اسے معلوم ہو جائیگا کہ روزہ نہیں رکھا تو سحری اور افطاری کے اضافی کھانے سے محروم ہو نا پڑ ے گا ۔ ہے نا ؟۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی عمرعبداللہ سے پوچھ گچھ

Next Post

جوش انگلس کو کرکٹ آسٹریلیا کا سنٹرل کنٹریکٹ، رچرڈسن اور ویڈ محروم

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
جوش انگلس کو کرکٹ آسٹریلیا کا سنٹرل کنٹریکٹ، رچرڈسن اور ویڈ محروم

جوش انگلس کو کرکٹ آسٹریلیا کا سنٹرل کنٹریکٹ، رچرڈسن اور ویڈ محروم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.