اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سستا کیا اور مہنگا کیا

موبائل فون سستے ، زیورات مہنگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-02
in اہم ترین
A A
سستا کیا اور مہنگا کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی/
مختلف قسم کے ٹیکسوں میں کمی کی وجہ سے دیسی موبائل فون اور ٹی وی سیٹ، ہندوستانی ساختہ کچن کی چمنیاں اور جھینگا فارمنگ کیلئے استعمال ہونے والی فیڈ سستی ہوجائیں گی جبکہ ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے درآمد شدہ کاریں، سائیکل، سونا،چاندی اور پلاٹینم کے زیورات اور مصنوعی زیورات مہنگے ہو جائیں گے ۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں عام بجٹ کی پیشکش کے دوران مختلف قسم کے سامان پر عائد ٹیکسوں میں تبدیلی کی تجاویز کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے موبائل فون کیمروں اور ان کے کچھ پرزوں پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کا بھی اعلان کیا۔
اسی طرح ٹی وی پینلز کے اوپن شیل پرزوں پر بنیادی درآمداتی ڈیوٹی کو کم کر کے۵ء۲فیصد کر دیا گیا ہے جس سے یہ سستا ہو جائے گا۔
کچن کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے لگائی جانے والی دیسی چمنیاں سستی ہو جائیں گی۔ کچن کی چمنیاں بنانے کیلئے استعمال ہونے والی ہیٹ کوائلز پر کسٹم ڈیوٹی۲۰فیصد سے کم کر کے ۱۵فیصد کردی گئی ہے جس سے دیسی کچن کی چمنیاں سستی ہو جائیں گی۔ تاہم درآمداتی کچن چمنی پر ڈیوٹی۵ء۷فیصد سے بڑھا کر ۱۵فیصد کرنے سے یہ مہنگا ہو جائے گا۔
کیکڑے کی فارمنگ کیلئے استعمال ہونے والا چارہ جو بیرون ملک برآمد کیا جائے گا وہ سستا ہو جائے گا۔ چارے کی تیاری میں استعمال ہونے والے مختلف مواد پر ٹیکس کم کرنے سے چارہ سستا ہو جائے گا۔ کمپریسڈ بائیو گیس کو ایکسائز ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔ اس گیس سے کئی قسم کے انجن چلتے ہیں۔ حکومت نے کئی قسم کے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز پر درآمداتی ڈیوٹی فری کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔
سائیکلوں پر درآمداتی ڈیوٹی ۳۰فیصد سے بڑھا کر۳۵فیصد کر دی گئی ہے ۔ اسی طرح سی کے ڈی گاڑیوں (کاروں) پر درآمداتی ڈیوٹی۳۰سے بڑھا کر۳۵فیصد کر دی گئی ہے ۔ سی بی یو گاڑیوں (کاروں) پر درآمداتی ڈیوٹی۶۰سے بڑھا کر۷۰فیصد کر دی گئی ہے ۔ الیکٹرک سی بی یو وہیکل (کار) ٹیکس۶۰فیصد سے بڑھا کر ۷۰فیصد کر دیا گیا ہے ۔
الیکٹرانک کھلونوں کے علاوہ کھلونوں اور ان کے پرزوں پر ٹیکس۶۰سے بڑھا کر۷۰فیصد کر دیا گیا ہے ۔ کمپاؤنڈ ربڑ پر ٹیکس کی شرح۱۰فیصد سے بڑھا کر۲۵فیصد کر دی گئی ہے ۔
چاندی پر ٹیکس کی شرح۵ء۷فیصد سے بڑھا کر۱۰فیصد کر دی گئی ہے ۔ چاندی کی سلاخوں پر ٹیکس کی شرح ۱ء۶فیصد سے بڑھا کر۱۰فیصد کر دی گئی ہے ۔ اسی طرح سونے ‘ چاندی اور پلاٹینم سے بنے زیورات پر ٹیکس۲۰فیصد سے بڑھا کر۲۵فیصد کر دیا گیا ہے ۔ مصنوعی زیورات پر ٹیکس کی شرح بھی۲۰فیصد سے بڑھا کر۲۵فیصد کر دی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیسہ کہاں سے آیا ‘ کہاں گیا؟

Next Post

کشمیر میں موسم خشک، سری نگر کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
کشمیر میں سردی کے زور میں بتدریج اضافہ

کشمیر میں موسم خشک، سری نگر کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.