بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرکاری اراضی پر قبضہ :ایس ایم سی نے آفتاب مارکیٹ میں ۲۰ دکانیں سیل کئے

جموں کے سنجواں ، بٹھنڈی اور چوادہ میں مکمل ہڑتال، مردوزن سڑکوں پر نکل آئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-02
in مقامی خبریں
A A
گوشت کی۶۴ دکانیں سیل۲۷ ہزار روپے کا جرمانہ عائد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سرینگر/یکم فروری
حکام نے بدھ کے روز سرینگر کے آفتاب مارکیٹ میں ۲۰ سے زائد دکانوں کو یہ کہتے ہوئے سیل کر دیا کہ زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا ہے۔
ایک اہلکار کے حوالے سے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ۷ء۲ کنال اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا، جہاں ۲۰سے زائد دکانیں تعمیر کی گئیں۔
اہلکار نے بتایا ’’حکام کو آفتاب مارکیٹ میں زمین پر غیر قانونی قبضے کی شکایت موصول ہوئی تھی جہاں ۲۰ سے زائد دکانیں کھڑی کی گئی تھیں اور غیر قانونی قابضین کو بے دخلی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے لیکن وہ خالی کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد ہم نے دکان کو سیل کرنا شروع کر دیا‘‘۔
دریں اثنا، دکانداروں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے احتجاج کیا کہ وہ سری نگر میونسپل کارپوریشن کو کرایہ ادا کر رہے ہیں، تاہم حکام نے اس کی تردید کی۔
محکمہ ریونیو کے ایک افسر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سرینگر کی ہدایات تجاوزات کرنے والوں کی طرف سے تجاوزات کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور جو کوئی بھی ریاستی زمینوں پر تجاوزات کرتا ہوا پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے متعدد بااثر تجاوزات کی نشاندہی کی گئی ہے اور یہ مہم جاری رہے گی۔
دریں اثناانسداد تجاوزات مہم کے خلاف جموں کے سنجواں، بٹھنڈی اور چوادی میں بدھ کے روز مکمل ہڑتال کے بیچ مردوزن، بچوں اور بوڑھوں نے پر امن احتجاجی جلوس نکلا۔
جلوس کے شرکائتوڑ پھوڑ بند کرو کے نعرے لگا رہے تھے ۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر فوری طورپر سرکار نے فیصلے کو واپس نہیں لیا تو وسیع تر ایجی ٹیشن شروع کی جائے گی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بدھ کے روز جموں کے سنجواں، بٹھنڈی اور چوادی میں انتظامیہ کی جانب سے نوٹسیں بھیجنے کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور جلوس نکالا۔معلوم ہوا ہے کہ انسداد تجاوزات مہم کے خلاف جموں کے سنجواں، بٹھنڈی اور چوادہ میں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئی ۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہاکہ ہم سالہا سال سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں او رآج انتظامیہ نے اُنہیں زمین خالی کرنے کے لئے نوٹسیں بھیجی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ غریبوں کے آشیانوں پر بلڈزور چلائے جارہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے ۔
مظاہرین نے بتایا کہ جب تک توڑ پھوٹ بند نہیں ہوگی تب تک ہمارا پُر امن احتجاج جاری رہے گا۔ایک بیوہ خاتون نے بتایا کہ بلڈزور فوری طور پر بند ہونا چاہئے کیونکہ اب لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر سرکار کی جانب سے فوری طورپر فیصلے کو واپس نہیں لیا جاتا تو وسیع تر ایجی ٹیشن شروع کی جائے گی۔
اُن کے مطابق پُر امن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے اور اس حق سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔جلوس میں شامل لوگ ہندو، مسلم ، سکھ عیسائی سب ہیں بھائی بھائی کے نعرے لگا رہے تھے ۔
اس موقع پر سکھوں اور ہندوں نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی خاطراحتجاج میں شرکت کی۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات مہم شروع کی ہے اور اب تک ہزاروں کنال کاہچرائی اور سٹینڈ لینڈ کو باز یاب کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری: لشکر کے سرغنہ سمیت تین ملی ٹینٹ گرفتار

Next Post

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان‘ پہلگام سرد ترین جگہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
منفی۴ء۳:سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان‘ پہلگام سرد ترین جگہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.