سرینگر///
شمالی کشمیر کے وار پورہ سوپور علاقے میں ۲۹سالہ شخص کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے بڈ شاہ محلہ وار پورہ میں پیر کے روز رہائشی مکان میں ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا۔
متوفی کی شناخت شہزاد احمد ملک ساکن بونہ پورہ وارہ پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کی ۔