پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرکاری اراضی پر قبضہ:اننت ناگ میں این سی لیڈر کی کمرشل بلڈنگ پر بلڈوزر چلا

بڈگام میں پولیس آفسیر کی اہلیہ کے’قبضے‘ سے اراضی کو چھڑا لیا گیا ‘ جموں میں مہم کیخلاف احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-31
in مقامی خبریں
A A
سرکاری اراضی پر قبضہ:اننت ناگ میں این سی لیڈر کی کمرشل بلڈنگ پر بلڈوزر چلا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر///
سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف جاری انہدامی کارروائی کے دوران آج ضلع اننت ناگ کے ونپوہ علاقہ میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالمجید لارمی کی کمرشل عمارت پر بلڈوزر چلایا اور عمارت کو جزوی طور پر منہدم کردیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے آج دوپہر علاقہ سخت سیکورٹی کے دوران عبدالمجید لارمی کی عمارت کو بلڈوزر سے نقصان پہنچایا گیا۔مذکورہ عمارت دو منزلوں پر مشتمل ہے، جس میں جے اینڈ کے بینک کی ایک شاخ بھی قائم ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق عبدالمجید لارمی کو سرکار کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹس بھیجا گیا تھا، جس میں انہیں عمارت کو ایک ہفتہ کے اندر خود منہدم کرنے کو کہا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ عمارت سرکاری زمین میں تعمیر کی گئی ہے۔ تاہم آج باضابطہ طور انتظامیہ کی جانب سے کارروائی انجام کی گئی اور عمارت کو شدید نقصان پہنچایا گیا، البتہ عمارت میں قائم بینک شاخ کو ایک ہفتہ کے اندر دفتر خالی کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔
اس دوران ضلع بڈگام میں برفباری کے دوران حکام نے آج پیر کے روز ضلع کے گوگو علاقے میں ایک کنال اراضی پر تعمیر کردہ دیوار کو منہدم کر کے اس اراضی کو حکام نے اسے سرکاری املاک میں شامل کرلیا۔
بتایاجارہا ہے کہ یہ اراضی ایک پولیس افسر ‘باکر سامون کی بیوی کے نام تھی جس کو آج برفباری کے باوجود حکام نے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی مہم کے تحت واپس لے لیا۔ جس پر مبینہ طور پر انہوں نے قبضہ کیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بھی اس ضمن میں بتایا کہ یہ اراضی جے کے پی ایس رینک کے ایک پولیس افسر کی بیوی کے نام کی جائیداد سے ملحق ہے جو اس وقت کمانڈنٹ کے عہدے پر تعینات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم کے دوران بیرونی دیوار اور اس کے اوپر کچھ ڈھانچہ گرا دیا گیا ہے جو کہ سرکاری اراضی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل بڈگام کے ہی ہمہامہ علاقے میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی اہلیہ کے نام پر اراضی تھی اس کے ساتھ سرکاری اراضی بھی شامل تھی اور اس پے ناجائز تجاوزات کو حال ہی میں انہدامی مہم کے تحت خالی کرا گیا۔
اس دوران جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے بٹھنڈی اور سنجواں جموں میں اراضی خالی کرنے کے حوالے سے نوٹسیں بھیجنے کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعدد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ بٹھنڈی اور سنجواں اور ملک مارکیٹ میں لوگ جمع ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے ۔
مظاہرین نے بتایا کہ ہم سالہاں سال سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں اور حکومت کی جانب سے اُنہیں نوٹسیں بھیجی جارہی ہیں جو ناقابل برداشت ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بٹھنڈی میں تمام تجارتی بازار بند ہیں جبکہ سنجواں او رملک مارکیٹ میں لوگوں نے دھرنادیا۔
دریں اثنا پولیس کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ۔
حکام نے لوگوں کو بتایا کہ غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے مالکان کو ہی نوٹسیں بھیجی جارہی ہیں ، غریب لوگوں اور رہائشی مکانات کو چھیڑا نہیں جائے گا۔
حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود بھی لوگوں احتجاج کرنے پر بضد رہے ۔
دریں اثنا سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے سم تھن بجبہاڑہ میں چھ دکانوں کو منہدم کیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ ضلع میں کئی کنال اراضی کو بھی باز یاب کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع بھر میں سٹیٹ لینڈ اور کاہچرائی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی اور ابتک کئی سو کنال اراضی کو باز یاب کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ با اثر افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی نے ’بھارت جوڑو یاترا ‘کو ناکام قراردیا

Next Post

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ‘ ڈرائیور از جان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ‘ ڈرائیور از جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.