ہفتہ, مارچ 25, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت جوڑو یاترا ملتوی‘راہل گاندھی کا سیکورٹی چوک کا الزام

پولیس نے الزمات در کئے /’یاترا میں شامل ہونے والے بڑے اجتماع کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-28
in اہم ترین
A A
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل

Rahul Gandhi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹنگڈار میں ایل او سی پردراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

راہل گاندھی نا اہل قرار:دو سال قید کی سزا ملنے پر کانگریسی لیڈر کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

سرینگر//
بھارت جوڑو یاترا جمعے کی صبح بانہال ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوئی جس دوران کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے جموں کشمیر انتظامیہ پر جواہر ٹنل پر سیکورٹی چوک کا الزام عائد کیا جس کو پولیس نے رد کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یاترا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا جمعے کی صبح بانہال ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوئی۔ اور اس یاترا میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی شرکت کی۔
یاترا کے دوران جموںکشمیر پردیش کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر اور نائب صدر رمن بلہ اور دیگر کئی لیڈران کے علاوہ لوگوں کی اچھی تعداد راہل گاندھی کے ہمراہ تھی۔
اس دوران راہل گاندھی نے اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران جموں وکشمیر انتظامیہ پر جواہر ٹنل پر سیکورٹی چوک کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہاں میرے استقبال کے لئے جمع ہوئے لوگوں کی بھیڑ کو قابو کرنے کیلئے پولیس موجود نہیں تھی۔
کانگریسی صدر نے کہا’’مجھے معلوم نہیں ہے کہ ایسا کیوں ہوا لیکن آنے والے دنوں میں ایسا نہیں ہونا چاہئے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ٹنل پار کی تو لوگوں کا ہجوم میرے استقبال کیلئے جمع ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا’’لیکن جو ہجوم کو قابو کرنے کیلئے پولیس تھی وہ یا تو چلے گئے یا دکھے ہی نہیں‘‘۔
گاندھی نے کہا کہ اس صورتحال کو دیکھ کر میرے سیکورٹی گارڈرس نے مجھے آگے نہ جانے کا مشورہ دیا اس لئے ہم آگے نہیں چل پائے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔
کانگریس کے سابق صدر کا کہنا تھا’’مجھے معلوم نہیں ہے کہ ایسا کیوں ہوا لیکن کل اور پرسوں ایسا نہیں ہونا چاہئے ‘‘۔انہوںنے کہا’’مجھے امید ہے کہ میرے مستقبل کے پروگراموں کیلئے سیکورٹی کے وسیع تر انتظامات کئے جائیں گے ‘‘۔
دریں اثنا پولیس نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یاترا کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
کشمیر زون پولیس نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا’’یاترا کے راستے کی طرف صرف ان ہی با اختیار لوگوں کو جانے کی اجازت دی گئی جن کی منتظمین نے شناخت کی بھارت جوڑو یاترا کے منتظمین نے بانہال سے یاترا میں شامل ہونے والے بڑے اجتماع کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی جو نقطہ آغاز پر جمع ہوا تھا‘‘۔
پولیس نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے تھے ۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا’’منتظمین نے ایک کلو میٹر یاترا کے انعقاد کے بعد جموں وکشمیر پولیس کے ساتھ یاترا معطل کرنے کے فیصلے کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں کیا‘‘۔
ٹویٹ کہا گیا’’باقی یاترا پر امن طریقے سے جاری رہی یاترا میں بالکل کوئی سیکورٹی چوک نہیں تھی، ہم یاترا کیلئے فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے‘‘۔
بتادیں کہ کنیا کماری سے۷ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا ؍۳۰جنوری کو سری نگر میں اختتام پذیر ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کشمیریوں نے بھارت جوڑو یاترا کو مسترد کیا ہے‘

Next Post

پونچھ :سرنکوٹ میںموٹار شیل بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ:راجوری میں ہائی الرٹ جاری
اہم ترین

ٹنگڈار میں ایل او سی پردراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

2023-03-25
مجھے بتایا گیا تھا کہ کشمیر میں مجھ پر گرینیڈ پھینکا جائے گا :راہل
اہم ترین

راہل گاندھی نا اہل قرار:دو سال قید کی سزا ملنے پر کانگریسی لیڈر کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

2023-03-25
پولیس جعلی میڈیا گروپوں کی نشاندہی کرے‘ ڈی سی رام بن
اہم ترین

سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسیوں پر بحث یا تنقید نہ کرنے کی تنبیہ

2023-03-25
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان
اہم ترین

گاندربل سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک‘ تین دیگر زخمی

2023-03-25
جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات
اہم ترین

رمضان المبارک کے پہلے جمعے پر بڑے اجتماعات

2023-03-25
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان
اہم ترین

سرینگر اور قصبہ جات میں ہلکی بارشوں سے موسم سرد

2023-03-25
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش
اہم ترین

مودی نے ہم وطنوں کو رمضان کی مبارکباد دی

2023-03-25
جموں کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل:اندرابی
اہم ترین

’انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے‘

2023-03-24
Next Post
رعناواری میں سکیورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ ‘کوئی نقصان نہیں

پونچھ :سرنکوٹ میںموٹار شیل بر آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.