منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ خواتین عہدیداروں کی نگرانی میں ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-28
in کھیل
A A
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جوہانسبرگ// جنوبی افریقہ میں 10 فروری سے شروع ہونے والا خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ پہلی بار مکمل طور پر خواتین عہدیداروں کی نگرانی میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تین میچ ریفری اور 10 امپائروں کے پینل کا اعلان کیا ہے جس میں سات ممالک کے آفیشلز شامل ہیں۔ ہندوستان کی جی ایس لکشمی، جنوبی افریقہ کے شینڈرے فرٹز اور سری لنکا کی مچل پریرا کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ آن فیلڈ اور ٹی وی امپائروں سو ریڈ فیرن (انگلینڈ)، ایلوائس شیریڈن (آسٹریلیا)، کلیئر پولوساک (آسٹریلیا)، جیکولین ولیمز (ویسٹ انڈیز) ، کم کاٹن (نیوزی لینڈ)، لارین ایزن باگ (جنوبی افریقہ)، انا ہیرس (انگلینڈ)، ورندا راٹھی (ہندستان)، این جانانی (انڈیا) اور نیمالی پریرا (سری لنکا) ہونگی۔
آئی سی سی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پینل کا انتخاب کرکٹ میں خواتین کی شرکت کو آگے بڑھانے کے لیے آئی سی سی کے اسٹریٹجک عزائم کا حصہ ہے۔
آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان نے کہا: “خواتین کی کرکٹ حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو اعلیٰ سطح پر کام کرنے کا موقع ملے۔ یہ اعلان ہماری نیت اور ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم خواتین میچ آفیشلز کی حمایت جاری رکھنے اور انہیں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔”
خیال رہے کہ خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 10 فروری کو میزبان جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا گروپ اے میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، ہندستان، آئرلینڈ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ میچ کیپ ٹاؤن، گکیبرہا اور پارل میں کھیلے جائیں گے اور فائنل 26 فروری کو نیو لینڈز میں ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

Next Post

وہاب ریاض کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
وہاب ریاض کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا

وہاب ریاض کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.