ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

وہاب ریاض کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-28
in کھیل
A A
وہاب ریاض کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

بنگلہ دیش میں بی پی ایل کھیلنے میں مصروف پاکستانی کرکٹر پنجاب کی نگران کابینہ کا حصہ بننے کیلئے وطن واپس پہنچ گئے
لاہور//
وہاب ریاض کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ کے انتخاب کے حوالے سے پنجاب کی عوام اور خاص کر شائقین کرکٹ کو بڑا سرپرائز دیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق قومی کرکٹر وہاب ریاض بھی نگران صوبائی کابینہ میں شامل کر لیے گئے ہیں، انہیں پنجاب کی وزارت کھیل سونپی گئی ہے۔
نگران صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کے باعث بنگلہ دیش میں بی پی ایل کھیلنے میں مصروف وہاب ریاض پنجاب کی نگران کابینہ کا حصہ بننے کیلئے وطن واپس پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ نے وزارتوں کا حلف اٹھا لیا، گورنرپنجاب نے نگران کابینہ سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔
گورنرہاؤس پنجاب میں نگران کابینہ کی حلف برداری تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں بلال افضل، ایس ایم تنویر اور ڈاکٹر جاوید اکرم شامل ہیں، اسی طرح ابراہیم مراد، تمکینت کریم ،ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر اور وہاب ریاض ودیگر بھی شامل ہیں۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی نگراں کابینہ تشکیل دے دی گئی جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے مشاورت کے بعد کابینہ میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، سابق صنعتکار فضل الہی، عدنان جلیل، شفیع اللہ خان شامل ہیں۔شاہد خان خٹک، حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، منظور خان آفریدی بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور گورنر غلام علی کے درمیان طویل ملاقات کے بعد کابینہ پر اتفاق کیا گیا لیکن سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ کیلئے مشاورت نہیں کی گئی۔علاوہ ازیں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے وزیراعلی کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب 90شاہراہ قائداعظم، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں قائم وزیراعلی کے لئے مختص دفاتر استعمال نہیں کریں گے، یہ دفاتر آئندہ کے لئے بند کئے جا رہے ہیں، ان چاروں دفاتر کے سٹاف کو دیگر سرکاری امور کی انجام دہی پر معمور کیا جائے گا، کسی دفاتر کے سرکاری ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔
نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعلی کے لئے 4 دفاتر قائم کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے، پاکستان جیسا ملک ایسی شاہ خرچیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم نے سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے اور بچت کرنی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ خواتین عہدیداروں کی نگرانی میں ہوگا

Next Post

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے برائن لارا کو اہم ذمے داری دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے برائن لارا کو اہم ذمے داری دے دی

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے برائن لارا کو اہم ذمے داری دے دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.