اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعظم مودی پر بی بی سی کی دستاوزی فلم کو مرکزی حکومت نے بلاک کردیا

’ ایسا لگتا ہے کہ اسے بھارت مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے اپ لوڈ کیا گیا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-22
in اہم ترین
A A
وزیر اعظم مودی پر بی بی سی کی دستاوزی فلم کو مرکزی حکومت نے بلاک کردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی///
بی بی سی کی دستاویزی فلم’انڈیا: دی مودی کوشچن‘ کی پہلی قسط کو شیئر کرنے والی متعدد یوٹیوب ویڈیوز کو وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق بلاک کر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی مرکز نے ٹویٹر سے متعلقہ ۵۰ سے زیادہ ٹویٹس کو بلاک کرنے کی بھی ہدایت دی ہے جن میں یوٹیوب ویڈیو کا لنک ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے حکم دیا ہے کہ بی بی سی کی دستاویزی فلم کی پہلی قسط کی یوٹیوب پر شیئر کی گئی تمام ویڈیوز کو بلاک کردیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری نے آئی ٹی رولز ۲۰۲۱ کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔
یوٹیوب اور ٹویٹر دونوں نے ان ہدایات کی تعمیل کی ہے۔ یہ دستاویزی فلم برطانیہ کے عوامی نشریاتی ادارے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے بنائی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے اسے ’پروپیگنڈے کا ایک حصہ‘قرار دیا ہے۔ وزارت نے کہا ’’بی بی سی نے اسے بھارت میں دستیاب نہیں کرایا۔ کسی یوٹیوب چینل نے اسے اپ لوڈ کیا۔ ایسا لگتا ہے کہ اسے بھارت مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے اپ لوڈ کیا گیا ہے‘‘۔
بتایا جا رہا ہے کہ یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر دوبارہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کو روکنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔ ٹویٹر نے دیگر پلیٹ فارمز کو ویڈیوز کے لنکس پر مشتمل ٹویٹس کی شناخت اور بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت داخلہ اور اطلاعات کی نشریات سمیت وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے دستاویزی فلم کی جانچ کی ہے اور فلم کو پروپیگنڈہ بتایا ہے۔ انہوں نے اس فلم کو ملک کی سپریم کورٹ کی اتھارٹی اور ساکھ پر حملہ کرنے والا قرار دیا ہے۔
تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ دستاویزی فلم بھارت کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی ہے اور ملک کے اندر امن عامہ کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک کے ساتھ بھارت کے دوستانہ تعلقات کو بری طرح متاثر کرنے والی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں:سرور سڑک حادثے میں میاں بیوی ہلاک

Next Post

پونچھ میں پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

پونچھ میں پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.