جموں//
جموںکشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ پونچھ ضلع کے منڈی تحصیل میں تعینات ایک پولیس اہلکار ہفتے کے روز دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
متوفی اہلکار کی شناخت حولدار قمر الدین ولد منگتا کے طور ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جموں وکشمیر میں ہارٹ اٹیک کے باعث زائد از ایک درجن افراد از جان ہوئے ہیں۔