منگل, جنوری 31, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرکاری اراضی پر قبضہ چھڑالیا جائیگا‘

عام آدمی اور غریب لوگوں سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائیگی‘عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیا جائیگا :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-20
in مقامی خبریں
A A
’ اِنتظامیہ یو ٹی کے ہر خطے کی جامع ‘مساوی اور متوازن ترقی کو یقینی بنانے کی پابند‘

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کٹھوعہ:سڑک حادثے میں طالبہ از جان۱۰دیگر زخمی

سوپور میں نوجوان کی لاش پُر اسرا رحالت میں برآمد

سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں پر جنہوں نے قبضہ کیا ہے اس کو ہٹایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جن اثر رسوخ والے لوگوں نے اپنے عہدوں کا استعمال کرکے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ان باتوں کا اظہار ایل جی نے سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ مختصر بات چیت کے دوران کیا۔
سنہا کا کہنا تھا کہ عام آدمی اور غریب لوگوں سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے بلکہ سرکار ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے فکر مند ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکار غریب لوگوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اْٹھا رہی ہے۔
ایل جی نے کہاکہ اثر رسوخ والے لوگوں نے اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرکے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا لہذا اْن کے خلاف کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بار بار حکم دیا کہ جن اثر رسوخ رکھنے والے افراد نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا اْنہیں ہٹایا جائے۔
سنہا کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے جو کہا گیا اْس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی خاطر سرکار کاربند ہے۔
جموںکشمیر میں انتخابات کے بارے پوچھے جانے ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ الیکشن کمیشن کا بیان آپ نے پڑھا یہ ان ہی کے دائرہ اختیار میں ہے‘‘۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر کے سبھی اضلاع میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف پچھلے ایک ہفتے سے کارروائی جاری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے ابتک سینکڑوں کنال سرکاری اراضی پر کئے گئے قبضے کو چھڑایا ہے اور آنے والے دنوں کے دوران سرکاری زمینوں سے قبضہ ہٹانے کی مہم جاری ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ جموں وکشمیر کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے حکومتی فیصلے کی نکتہ چینی کرتے ہوئے اس پر فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج میں۱۰۸خواتین افسران کو کرنل بنا کر کمانڈ کی ذمہ داری دی جائے گی

Next Post

ریلوے ملازمین کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

کٹھوعہ:سڑک حادثے میں طالبہ از جان۱۰دیگر زخمی

2023-01-31
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
مقامی خبریں

سوپور میں نوجوان کی لاش پُر اسرا رحالت میں برآمد

2023-01-31
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اونتی پورہ میں جنگجوؤں کی کمین گاہ تباہ، چار جنگجو اعانت کار گرفتار

2023-01-31
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ‘ ڈرائیور از جان

2023-01-31
سرکاری اراضی پر قبضہ:اننت ناگ میں این سی لیڈر کی کمرشل بلڈنگ پر بلڈوزر چلا
مقامی خبریں

سرکاری اراضی پر قبضہ:اننت ناگ میں این سی لیڈر کی کمرشل بلڈنگ پر بلڈوزر چلا

2023-01-31
مقامی خبریں

بی جے پی نے ’بھارت جوڑو یاترا ‘کو ناکام قراردیا

2023-01-31
بھارت جوڑو یاترا کا اختتام:کشمیریوں کے دکھ درد کو مجھ سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے:راہل
مقامی خبریں

بھارت جوڑو یاترا کا اختتام:کشمیریوں کے دکھ درد کو مجھ سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے:راہل

2023-01-31
جموں کے ریذیڈنسی روڑ کے نزدیک بھیانک آتشزدگی میں ۴شہری ہلاک ‘۱۴دیگر زخمی
مقامی خبریں

پاکستان :پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے میں ۴۴ ہلاک ‘۱۵۷ زخمی

2023-01-31
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

ریلوے ملازمین کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.