ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ منہ اور مسور کی دال

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-19
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

جی ہاں پاکستان کے وزیر اعظم ‘شہباز شریف کی ’مسئلہ کشمیر‘ پر بھارت کے وزیراعظم ‘ نریندرا مودی کو مذاکرات … سنجیدہ مذاکرات کی پیشکش کو یہ منہ اور مسور کی دال کے علاوہ کچھ اور نہیں کہا جا سکتا ہے…اور بالکل بھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔ اس پیشکش سے پہلے پاکستان کے وزیر اعظم کو اپنے قد کا کچھ تو خیال رکھنا چاہئے تھا … ویسے بھی وہ پستہ قد کے آدمی ہیں اور… اورآجکل ہمسایہ ملک کی سیاست میں بھی ان کاقد کچھ زیادہ بڑھا نہیں رہا ہے… اس لئے وزیر اعظم مودی کو مسئلہ کشمیرپر سنجیدہ مذاکرات کی پیشکش سے پہلے شہباز شریف کو ایک نہیں بلکہ ایک سو بار سوچناچاہئے تھا… جو انہوں نے نہیںسوچا اور… اور بالکل بھی نہیں سوچا ۔ کیوں نہیں سوچا ہم نہیں جانتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں ۔شہباز شریف چاہتے ہیں وہ ہمسایہ ملک کے ساتھ کشمیر پر بات چیت کریں … لیکن… لیکن انکے بقول ایسا ہونے سے پہلے… کشمیرپر بات چیت سے پہلے بھارت کو۵؍اگست ۲۰۱۹ کے اقدامات کو واپس لینا ہو گا… دوسرے الفاظ میں ۳۷۰ کو بحال کرنا ہو گا اور… اور سو فیصد کرنا ہو گا… یہ احمقانہ موقف پاکستان کے ناکام ترین وزیر اعظم عمران خان نے اختیار کیا تھا اور… اور نہ جانے شہباز شریف بھی اسی کو تھامے ہو ئے کیوں ہیں؟کیوں ان کی سمجھ میں یہ ایک بات نہیں آ رہی ہے کہ پاکستان در پردہ جنگ … تیس پنتیس برسوں کی درپردہ جنگ کے باوجود ہندوستان کو کشمیرپر سنجیدہ مذاکرات کیلئے مجبور نہیں کرا سکا تو…تو وہ اسے ۳۷۰ بحال کرنے پر کیسے مجبور کر سکتا ہے… وہ بھی تب جب وزیر اعظم مودی ‘ ان کی حکومت اور ان کی جماعت کا جاننا اور ماننا ہے کہ انہوں نے دفعہ ۳۷۰ منسوخ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے ہی کیا… کشمیر کو بھارت میں مکمل طور پر ضم کرکے اسے ہمیشہ کیلئے حل کر دیا ہے… جب کشمیر ایک مسئلہ تھا ‘تب پاکستان‘ بھارت کو اسے حل کرنے پر مجبور نہیں کر سکا تو… تو اب جبکہ یہ کوئی مسئلہ ہی نہیںریا … اسے کوئی مسئلہ ہی نہیں سمجھا جارہا ہے تو…تو شہباز شریف کی پیشکش کا معنی کیا اور مطلب کیا ؟صاحب سچ تو یہ ہے کہ پاکستان بھی جان گیا ہے‘ وہ بھی جانتا ہے کہ وہ کشمیر کی باری ہار گیا ہے ‘کشمیر اس کے بس کی بات نہیں رہا ہے… اس لئے وہ اسکے حل کیلئے مذاکرات… وہ بھی مشروط مذاکرات کی پیشکش کرکے اگر وہ خود کا مذاق اڑانا چاہتا ہے… خود کو دوسر ے کی نظروں میں مذاق بنانا چاہتے ہے تو… تو عمران خان کی طرح شہباز شریف بھی اپنا یہ شوق پورا کرے اور… اور سو فیصد کرے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزارت تعلیم نے اسکول کی کتاب میں ’آزاد کشمیر‘ کے سوال پر بنگال حکومت سے حقائق پر مبنی رپورٹ طلب کرلی

Next Post

صومالیہ میں ملٹری بیس پر دہشتگرد حملہ، بیس کمانڈر سمیت 7 فوجی اہلکار ہلاک

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
ایران کا عراقی کردستان پر حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

صومالیہ میں ملٹری بیس پر دہشتگرد حملہ، بیس کمانڈر سمیت 7 فوجی اہلکار ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.