نئی دہلی//
مرکزی حکومت نے روز منگل کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں کہا کہ رواں برس سفر حج کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔یہ معلومات اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے وقفہ صفر کے دوران دی۔
نقوی نے کہا کہ حج گزشتہ دو برسوں سے کورونا بحران کی وجہ سے نہیں ہو رہا تھا اس بار اس سفر کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت کو فیصلہ کرنا ہے کہ بھارت سے کتنے عازمین حج پر جائیں گے۔
اس سے پہلے ترنمول کانگریس کے ندیم الحق نے یہ مسئلہ اٹھایا اور کہاکہ اس بار حج کے لیے لوگوں سے دستاویزات بنوائے گئے ہیں، لیکن اس بار بھی حج کو لے کر غیر یقینی صورتحال ہے۔