منگل, جنوری 31, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۲۰۲۳:سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے متعدد نئی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

محرم کے بغیر خواتین‘ ایئر لائن ٹکٹس کی اقساط میں ادائیگی، حاجیوں کی تعداد میں اضافہ سمیت دیگر سہولیات متعارف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-14
in مقامی خبریں
A A
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

Hajj

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کٹھوعہ:سڑک حادثے میں طالبہ از جان۱۰دیگر زخمی

سوپور میں نوجوان کی لاش پُر اسرا رحالت میں برآمد

سرینگر//(ویب ڈیسک)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال مسلمانوں کیلئے مذہبی فریضہ کی انجام دہی میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئے فیصلے کئے ہیں۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سب سے پہلا نیا اقدام ایئر ٹکٹس کی اقساط میں ادائیگی کی سہولت دی گئی۔ دوسرے فیصلے میں خواتین کو بغیر حرم حج ادائیگی کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کردی گئی اور تیسرے اقدام میں عازمین کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے۔
ان فیصلوں میں سب سے نمایاں فیصلہ وہ ہے جس سے خواتین کو خاص طور پر فائدہ ہوا۔ خواتین کو بغیر کچھ شرائط کے محرم کے بغیر حج یا عمرہ پر جانے کی چھوٹ دے دی گئی۔ اس فیصلے سے خواتین کے لیے حج اور عمرہ کے لیے جانا آسان ہو گیا ہے۔
سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال مسلمانوں کو عازمین حج کی تعداد اور عمر کی پابندی کے بغیر حج کرنے کی اجازت دے گا۔ محمد بن سلمان کے منصوبے کا مقصد عمرہ اور حج کی صلاحیت کو سالانہ ۳۰ ملین تک بڑھانا ہے اور حج آپریشن کے ذریعہ ۲۰۳۰ تک۳۲ء۱۳ بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کرنا ہے۔
حج سے متعلق مملکت کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلوں میں سالانہ ۳۰ ملین عازمین حج تک پہنچنے کے لیے عازمین کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ تمام مسلمانوں کو حج کی سہولت فراہم کرنے کے ریاست کے منصوبے کے مطابق ہے۔ اسی فیصلے کے تحت عازمین کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ عمروں کی حد کو منسوخ کر دیا گیا۔
وزارت حج و عمرہ نے آئندہ حج سیزن۱۴۴۴ ہجری میں حجاج کی نقل و حمل کی ذمہ دار کمپنیوں میں ایئر لائن سیٹ ریزرویشن کی رقم کی جزوی ادائیگی کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
تاہم وزارت نے اس فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے اگلے ماہ رجب کی چوتھی تاریخ سے شروع ہونے والی حج فیس کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ اگلے ماہ رجب کی ساتویں تاریخ تک بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔ تیسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کے حوالے سے اسے موجودہ سال کے لیے شوال کے مہینے کی دسویں تاریخ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ درخواست دہندہ کو اپنے ساتھیوں کو حج کے لیے ادا کیے گئے اسی پیکج میں شامل کرنے کا عہد بھی کرنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اس سال وزارت حج و عمرہ نے حج کی رجسٹریشن کے بعد مخصوص حالات میں حج منسوخی کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ اس فیصلے کے مطابق یکم ذو الحج۱۴۴۴ ھ کے بعد بھی موت، معذوری، فوجداری مقدمات، ہسپتال میں داخل ہونے پر مجبور کرنے والے ٹریفک حادثات اور کورونا سے متاثر کیسز کے باعث ایئر ٹکٹ کو منسوخ کیا جا سکے گا۔ ان اعذار کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔
طریقہ کار کے درست ہونے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے’ابشر‘ پلیٹ فارم سے حج پرمٹ منسوخ کر دیا جائے اور پھر وزارت کی ویب سائٹ یا’نسک‘ کے ذریعے ریزرویشن منسوخ کر دیں۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مالک مکان کے فوت ہونے کے ساتھ ہی اْس کا گھر بھی خاکستر ہوا

Next Post

سنگھ پورہ میں گاڑی پھسل جانے سے شہری کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

کٹھوعہ:سڑک حادثے میں طالبہ از جان۱۰دیگر زخمی

2023-01-31
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
مقامی خبریں

سوپور میں نوجوان کی لاش پُر اسرا رحالت میں برآمد

2023-01-31
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اونتی پورہ میں جنگجوؤں کی کمین گاہ تباہ، چار جنگجو اعانت کار گرفتار

2023-01-31
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ‘ ڈرائیور از جان

2023-01-31
سرکاری اراضی پر قبضہ:اننت ناگ میں این سی لیڈر کی کمرشل بلڈنگ پر بلڈوزر چلا
مقامی خبریں

سرکاری اراضی پر قبضہ:اننت ناگ میں این سی لیڈر کی کمرشل بلڈنگ پر بلڈوزر چلا

2023-01-31
مقامی خبریں

بی جے پی نے ’بھارت جوڑو یاترا ‘کو ناکام قراردیا

2023-01-31
بھارت جوڑو یاترا کا اختتام:کشمیریوں کے دکھ درد کو مجھ سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے:راہل
مقامی خبریں

بھارت جوڑو یاترا کا اختتام:کشمیریوں کے دکھ درد کو مجھ سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے:راہل

2023-01-31
جموں کے ریذیڈنسی روڑ کے نزدیک بھیانک آتشزدگی میں ۴شہری ہلاک ‘۱۴دیگر زخمی
مقامی خبریں

پاکستان :پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے میں ۴۴ ہلاک ‘۱۵۷ زخمی

2023-01-31
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

سنگھ پورہ میں گاڑی پھسل جانے سے شہری کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.