ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بھارت جوڑو یاترا سے ملی لوگوں کے حق کے لیے لڑنے کی طاقت : راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-14
in قومی خبریں
A A
بھارت جوڑویاترا:راہل ۳۰ جنوری کو سرینگر میں ترنگا لہرائیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی// کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے 3500 کلومیٹر کے سفر کے دوران انہیں عام لوگوں کے حقوق کی لڑائی لڑنے کی طاقت ملی ہے ، جس میں انہوں نے غریبوں کے لئے ڈھال بن کر ان ک مفاد میں لڑنا سیکھا ہے ۔
مسٹر گاندھی نے 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کے لیے تقریباً 3500 کلومیٹر پیدل سفر کرنے کے بعد آج پنجاب سے جاری ایک کھلے خط میں کہا کہ وہ یاترا کے دوران بے شمار لوگوں سے ملے ہیں اور اس سے یہ سمجھ میں آیا ہے کہ نفرت اور تشدد کے خلاف کھڑے ہو کر انہیں عام آدمی کی ڈھال بن کر لڑنا ہے ۔
انہوں نے کہا ‘‘بھارت جوڑو یاترا نے مجھے سکھایا ہے کہ میری ذاتی اور سیاسی زندگی کا مقصد ایک ہی ہے – حقوق کی لڑائی میں کمزوروں کے لیے ڈھال بننا اور جن لوگوں کی آواز دبائی جارہی ہے ا ن کی آواز بلند کرنا ۔ نفرت اور تشدد ہمارے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب ذات پات، مذہب، علاقہ اور زبان کے فرق سے اوپر اٹھیں گے جو معاشرے میں برائی پیدا کرتے ہیں۔
لوگوں کو بے خوف ہو کر کام کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے ، مسٹر گاندھی نے کہا ‘‘آپ سب کے لیے میرا پیغام ہے کہ ڈرو نہیں، اپنے دل سے خوف نکال دو، نفرت خود ہی ختم ہو جائے گی۔ ایک مذہب کو دوسرے مذہب کے خلاف، ذات کو ذات کے خلاف اور ایک زبان کو دوسری زبان کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے ۔ ملک کے نوجوان بے روزگار ہیں۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ ہر طرف مایوسی کا ماحول ہے لیکن وہ ان مسائل کے خلاف انتھک جدوجہد جاری رکھیں گے جو عام لوگوں کے لیے مایوسی کا باعث بنی ہوئے ہیں۔ ہم سڑک سے پارلیمنٹ تک ہر روز ان برائیوں کے خلاف لڑیں گے ۔
مسٹر گاندھی نے کہا ‘‘میں ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہوں جہاں ہر ہندوستانی کو سماجی بہبود کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کے یکساں مواقع میسر ہوں، جہاں کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت ملے ، نوجوانوں کو روزگار ملے ، چھوٹے اور متوسط [؟][؟]طبقے کی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ ڈیزل پٹرول سستا ہو، ڈالر کے سامنے روپیہ مضبوط ہو اور گیس سلنڈر کی قیمت 500 روپے سے زیادہ نہ ہو’’۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزریراظم مودی نے کاشی میں کروز – ‘ایم وی گنگا ولاس’ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، ندی کے راستے کے استعمال میں اضافہ

Next Post

ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم چھ لاکھ گاؤں کا احاطہ کرے گی: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم چھ لاکھ گاؤں کا احاطہ کرے گی: کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.