جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا کا افغانستان کےخلاف سیریز سے دستبرداری کے فیصلے کا دفاع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-14
in کھیل
A A
طالبان کی خواتین پر پابندیوں کے خلاف آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے دستبردار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

میلبورن//افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں عائد کرنے پر آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبرداری کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق سیاست نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان متحدہ عرب امارات میں 3 ایک روزہ میچز شیڈول تھے لیکن کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اسٹیک ہولڈرز سمیت آسٹریلوی حکومت سے مشاورت کے بعد گزشتہ روز سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کی مذمت کی تھی جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے اپنے بیان میں کہا کہ بنیادی انسانی حقوق سیاست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر بہت چیلنجنگ اور افسوس ناک صورتحال تھی، ہم نے اس فیصلے کو آسان نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا، افغانستان کے ساتھ کھیلنے کے لیے پُرامید تھی اور افغانستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں تھی۔
نک ہوکلے نے کہا کہ ’تاہم طالبان کی جانب سے نومبر اور دسمبر کے فیصلوں میں خواتین کو بنیادی انسانی حقوق فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں دستبرداری کا فیصلہ کرنا پڑا۔‘انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کرکٹ اتھارٹی نے آسٹریلوی حکومت اور دیگر کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان کے مایہ ناز کرکٹر اور اسپن اسٹار راشد خان نے آسٹریلیا کی جانب سے سیریز سے دستبرداری کے اعلان پر تنقید کی تھی، جس پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے کہا کہ ’طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے موقع پر ہم راشد خان اور دیگر افغانستان کی کھلاڑیوں کے بیانات کو سراہتے ہیں، راشد خان کا بی بی ایل میں ہمیشہ سے خیر مقدم کرتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا خواتین اور مردوں دونوں کے کھیل کے حوالے سے پُرعزم ہے، امید ہے کہ مستقبل قریب میں افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے صورتحال بہتر ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ دوبارہ بحال ہوگی۔
افغانستان کے اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بِگ بیش (بی بی ایل) سے نکلنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بے حد افسوس ہوا کہ آسٹریلیا نے مارچ میں افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔‘
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے باؤلر نے کہا کہ ’مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور ہم نے عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے اور کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے نے ’ہمیں پیچھے دھکیل دیا ہے۔‘
راشد خان نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے لیے سیزن میں 8 بار کھیلا ہے لیکن جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کھیلنے (جہاں وہ ایم آئی کیپ ٹاؤن کے کپتان ہیں) کے لیے انہوں نے رواں ماہ بگ بیش لیگ چھوڑ دی تھی۔راشد خان نے کہا کہ ’اگر افغانستان کے خلاف کھیلنا آسٹریلیا کو بے سکون کر رہا ہے تو میں بی بی ایل میں اپنی موجودگی سے کسی کو بے سکون نہیں کرنا چاہتا، اس لیے میں اس مقابلے میں اپنے مستقبل کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں۔‘
آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان نومبر 2021 میں ٹیسٹ میچ شیڈول تھا لیکن 2021 میں طالبان کی افغانستان میں اقتدار میں آنے کے بعد میچ کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔
سابق انگلش کپتان مائیکل وان سمیت بعض غیر ملکی کھلاڑیوں نے راشد خان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔
افغان باؤلر نوین الحق نے بھی آسٹریلیا کی دستبرداری کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ اس فیصلے کے بعد وقت آگیا ہے کہ میں بِگ بیش میں نہیں کھیلوں گا جب تک یہ بچگانہ فیصلے ختم نہیں ہوجاتے۔نوین الحق نے لکھا کہ پہلے واحد ٹیسٹ میچ سے پیچھے ہٹے اور اب ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے، ایسے ملک کو جسے سپورٹ کی ضرورت ہے آپ ان سے ایک خوشی کی وجہ واپس لے رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کے بعد راشد خان کی دھمکی

Next Post

کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور سبز ہندوستان کی تعمیر میں آٹو انڈسٹری کا اہم رول: برلا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

2026-06-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

2026-06-05
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
Next Post
ایوان کا وقارکم ہونا جمہوریت کے لیے خطرناک: اوم برلا

کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور سبز ہندوستان کی تعمیر میں آٹو انڈسٹری کا اہم رول: برلا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.