سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک مسافر بردار گاڑی لڑھک گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کے کلان سری گفوارہ اننت ناگ میں ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں مسافر بردا رگاڑی نالہ میں لڑھک گئی ۔
گاڑی میں سوار چھ مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔