اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت جوشی مٹھ بحران کو قومی آفت اعلان کرے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-10
in قومی خبریں
A A
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی//کانگریس نے کہا کہ جوشی مٹھ انسانی ساختہ آفت سے دوچار ہے اور ریاستی حکومت اس سے نمٹنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے ، اس لیے اس بحران کو قومی آفت اعلان کیا جانا چاہیے ۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا، پارٹی کے اتراکھنڈ کے انچارج دیویندر یادو اور پارٹی لیڈر منیش کھنڈوری نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جوشی مٹھ کی تباہی انسانوں کی بنائی ہوئی ہے اور ان تمام پروجیکٹوں پر جنہیں آفت کی وجہ مانا جارہا ہے کام کو فوری طور پر روک دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے آفت زدگان کے لیے 5000 روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت کا یہ اعلان مضحکہ خیز اور متاثرین کے ساتھ مذاق ہے ۔ حکومت کو جوشی مٹھ کے بحران پر توجہ دینی چاہئے اور لوگوں کے مسائل کا فوری ازالہ کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ جوشی مٹھ کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں اور لوگوں کا مطالبہ ہے کہ چاردھام اسکیم کے تحت ہیلانگ روڈ پر تعمیرات کو روکا جائے ، ٹنل پر کوئی بلاسٹ نہ کیا جائے ۔ علاقے کے لوگوں کا انشورنس کروا کر ایک رابطہ کمیٹی بنائی جائے اور مقامی لوگوں کو کمیٹی کا حصہ بناکر ریاستی حکومت سے بات کرنے کا اختیار دیا جائے ۔
کانگریس کے لیڈروں نے کہا کہ جوشی مٹھ میں خاندان تباہ ہو رہے ہیں، یہاں تک کہ جیوتیرمٹھ، لکشمی نارائن مندر، راجراجیشوری مندر سبھی میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ لوگوں کے گھر تباہ ہو رہے ہیں، دکانیں ٹوٹ رہی ہیں، مندر ٹوٹ رہے ہیں لیکن حکومت بے حس بنی ہوئی ہے اور وزیر اعلیٰ صرف دو گھنٹے کے لیے جوشی مٹھ جا کر حالات کا جائزہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں لاپرواہی اختیار کیے بغیر حکومت کو جوشی مٹھ کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے پروجیکٹوں کو فوری طور پر روک دینا چاہیے ۔
کانگریس کے لیڈروں نے کہا کہ منگل کو پارٹی کا ایک وفد چیف منسٹر سے ملاقات کرے گا اور گورنر کے سامنے اپنے خیالات بھی پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ، جو جوشی مٹھ میں لوگوں کے مسائل سنے گی اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دھنکڑبدھ کو جے پور میں پریزائیڈنگ افسران کی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Next Post

بی جے پی کارپوریشن پر قبضہ کرنا چاہتی ہے : اے اے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

بی جے پی کارپوریشن پر قبضہ کرنا چاہتی ہے : اے اے پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.