منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سال کی پہلی ون ڈے سیریز میں ہندوستان کا مقابلہ سری لنکا سے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-10
in کھیل
A A
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

گوہاٹی// نئے کپتان کے ساتھ ٹی 20 آئی سیریز جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم سال کی پہلی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کا سامنا کرے گی، جس کا آغاز منگل کو یہاں برساپارا اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے کے ساتھ ہوگا۔
یہ سیریز اس سال گھر میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اہم ہے۔ ہندستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی بھول جانے والی شکست کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز بھی کھیلی، لیکن ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یکم جنوری کو بی سی سی آئی کی میٹنگ کے بعد یہ ٹیم کی پہلی ون ڈے مہم ہے۔
بی سی سی آئی نے جنوری کی میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے 20 کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے لیے کام کرے گا اور ان تمام کھلاڑیوں کو اگلے 10 ماہ میں مواقع ملنے کی امید ہے۔
فی الحال، شبھمن گل اس سیریز میں زخمی ہونے سے واپسی کررہے کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ڈبل سنچری بنائی تھی، حالانکہ روہت نے میچ کے موقع پر کہا تھا کہ گل کو ترجیح دی جائے گی۔
وراٹ کوہلی، شریس ایر اور لوکیش راہل کی موجودگی میں ہندوستان کا مڈل آرڈر مضبوط ہے۔ نمبر 6 پر نائب کپتان ہاردک پانڈیا بھی بولنگ کے شعبے میں ایک اہم آپشن فراہم کرتے ہیں، حالانکہ ٹیم مینجمنٹ کو اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر کے درمیان نمبر 7 کا انتخاب کرنا ہوگا۔ دونوں آل راؤنڈروں نے گیند اور بلے سے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے، حالانکہ اکشر نے رویندر جڈیجہ کی غیر موجودگی میں ٹی 20 اسکواڈ میں بھی اپنی جگہ مضبوط کر لی ہے۔
بی سی سی آئی نے اس سیریز میں جسپریت بمراہ کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں عمران ملک یا ارشدیپ سنگھ محمد سراج اور محمد سمیع کے ساتھ ہندوستانی فاسٹ باؤلنگ اٹیک کو مکمل کر سکتے ہیں۔
سری لنکا نے بھی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ وہ اس سے قبل افغانستان کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کھیل کر آرہی ہے اور ہندوستان کو ان کی سرزمین پر شکست دینے سے داسن شناکا کی ٹیم کا اعتماد شاندار طریقے سے بڑھے گا۔
سری لنکا نے اپنے آخری تین ون ڈے میں سے تین جیتے ہیں، ہندوستان نے اپنے آخری پانچ میں سے صرف دو جیتے ہیں۔ بارسپارہ اسٹیڈیم کی چھوٹی باؤنڈریز اور فلیٹ پچ کی وجہ سے یہاں بڑا اسکور بنانے کا امکان ہے۔ 2018 میں یہاں کھیلے گئے واحد ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے آٹھ وکٹوں پر 322 رن بنائے تھے، جسے ہندوستان نے آسانی سے 43ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔ بارش کی وجہ سے میچ کے متاثر ہونے کی توقع نہیں ہے۔
ممکنہ ہندوستانی الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، شریس ایر، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، یوزویندر چاہل، کلدیپ یادیو، محمد سراج، محمد سمیع، ارشدیپ سنگھ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نسیم شاہ نے ون ڈے کرکٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

Next Post

کین ولیمسن اسامہ میر کی عمدہ گیند پر بولڈ ہونے کے بعد ہکا بکا رہ گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

ایم ایس دھونی کا بڑا فیصلہ، رجسٹرکرایا ٹریڈ مارک، اب کوئی نہیں بن سکے گاکیپٹن کول

2025-07-01
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

2025-06-30
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
کھیل

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

2025-06-30
کھیل

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

2025-06-30
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

2025-06-29
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

2025-06-29
Next Post
پاکستان کے مڈل آرڈر نے گیم تبدیل کیا: کیوی کپتان

کین ولیمسن اسامہ میر کی عمدہ گیند پر بولڈ ہونے کے بعد ہکا بکا رہ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.