منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آئندہ۴۸ گھنٹوںدوران برفباری اور بارشوں کاامکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-07
in مقامی خبریں
A A
وادی میں تازہ برفباری ‘ دور دراز علاقوں کا ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع

SRINAGAR, NOV 14 (UNI) :-A view of fresh snowfall at Tangmarg on Srinagar-Gulmarg road on Monday. UNI PHOTO -37U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی دو لہروں کے یکے بعد دیگرے وارد ہونے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران برف و باراں متوقع ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کی دو لہریں یکے بعد دیگرے وارد وادی ہو رہی ہیں جن کے نتیجے میں ۷جنوری کی شام سے موسم خراب ہونے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ پہلی لہر کے زیر اثر۷جنوری کی شام سے۹جنوری کی دوپہر تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران ۸؍اور۹جنوری کو بالائی و درمیانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد۹جنوری کی دوپہر سے۱۱جنوری کی دوپہر تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ مغربی ہواؤں کی دوسری لہر کے نتیجے میں وادی میں ۱۱جنوری کی دوپہر سے۳۱ جنوری کی دوپہر تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران۲۱؍اور۳۱جنوری کو بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ایک ہفتے کے دوران شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہونے کا بھی امکان ہے ۔
متعلقہ محکمے نے رازدان پاس، سنتھن پاس، سادھنہ پاس، مغل روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے تاکید کی ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیری پنڈت ملازمین کا جموں میں بی جے پی دفتر کے باہر دھر نا

Next Post

’آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
سرینگر میںآوارہ کتوں نے سیاحوں کو بھی اپنی موجودگی کا احساس دلا یا

’آوارہ کتوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے کئی اقدام کئے جا رہے ہیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.