بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پپو پاس ہو گیا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-05
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

کہتے ہیں کہ پپو پاس ہو گیاہے… ہمارا بھی ماننا اور جاننا ہے کہ پپو پاس ہو گیا ہے… ’بھارت جوڑو یاترا‘ میںپاس ہو گیاہے… لیکن… لیکن مسئلہ … پپو کو جس مسئلہ کا سامنا ہے وہ بھارت جوڑو یاترا سے کہیں زیادہ مشکل‘ سنگین اور چلینج سے بھر پور ہے … اور وہ ہے کانگریس جوڑو … یعنی کانگریس کو جوڑنے کا چلینج ۔اس بات کو بی جے پی بھی پپو کو بار بار یاد دلارہی ہے‘ یاترا کے دوران بھی کئی بار یاد دلایا … لیکن … لیکن پپو اس بات کو سنتا ہے… سننا بھی چاہتا ہے‘ ہم نہیں جانتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں … لیکن صاحب اس کا یہ مطلب نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ہم بھارت جوڑو کی کامیابی کا سہرا پپو کے سر نہ باندھ لیں… نہیں صاحب ‘ ایسا نہیں ہے … یاترا ناکام ہوتی تو اس کی ذمہ داری بھی پپو پرہی ہوتی اور… اور یقین کیجئے کہ بی جے پی کو پورا یقین تھا کہ یاتراناکام ہو گی… لوگوں کی وجہ سے نہیں ‘ بلکہ خود پپو کی وجہ سے کہ … کہ بی جے پی نے سوچا تھا کہ اتنی لمبی مسافت طے کرنا … ۱۵۰ دن چلتے رہنا … پپو اس کیلئے نہیں بنا ہے کہ یہ تو اگر سونے کی نہ سہی ‘ لیکن چاندی کی چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والوں میں سے ایک ہے… بی جے پی کو یقین تھا کہ پپو بیچ راستے ہی یاترا کو چھوڑ کر کچھ دنوں کیلئے کسی ملک نو دو گیارہ ہو جائیگا اور… اور بی جے پی نے اعلان بھی کیا کہ سال نو کے موقع پر پپو ملک سے باہر جارہا ہے… لیکن پپو نے بی جے پی کو غلط ثابت کردیا اور… اور پہلی بار ثابت کردیا ۔پپو یاترا کو بیچ راستے چھوڑ کر چلا گیا اور نہ اس نے نئے سال کا جشن کسی اور ملک میں منایا… ہمارا تو صاحب یہ جاننا اور مانناہے کہ سیاست میں آنے کے بعد اگر پپو کا کوئی سنہرا دور ‘ کوئی یاد گار دور ہے تو… تو وہ ’بھارت جوڑویاترا‘ کے یہ ۱۵۰ دن ہیں… یعنی اس سے بہتر پپو کچھ اور نہیں کر سکتا ہے… جس طرح پپو نے یاترا کو چلایا ‘ اس کو ہینڈل کیا ‘اس کی قیادت کی وہ ‘یقینا اس ایک بات کی چغلی کھا رہی ہے کہ پپو پاس ہو گیا … اس یاترا ‘ اس مشن میں ضرور پاس ہوگیا ہے … اور پاس ہونے پر پپو ہماری بھی مبارکباد قبول کریں … دلی مبارکباد ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں

Next Post

یاترامیں شرکت کانفرنس کا لیکن کشمیر کا نہیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
آگ سے متاثرین کی امداد
سچ تو یہ ہے

گرما میں پی ڈی پی میں بہار؟

2025-06-26
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

یاترامیں شرکت کانفرنس کا لیکن کشمیر کا نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.