جموں//
فوج نے راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے نوشہرا سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ۳؍اور۴؍اپریل کی درمیانی شب کو فوج کی ایک گشتی پارٹی نے نوشہرا سیکٹر میں نامعلوم افراد کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔
ذرائع نے کہاکہ دراندازی کی کوشش کرنے والے ملی ٹینٹوں کو فوجیوں نے روکا‘ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔
دفاعی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مہلوک ملی ٹینٹ کی لاش کو تحویل میں لے کر اُس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا ، مشترکہ آپریشن جاری ہے ۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے ۔
فوج کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک واقع نور کوٹ گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔