بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-31
in کھیل
A A
کراچی ٹسٹ: ولیمسن کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 2 رنز کی برتری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

کراچی// نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے سعود شکیل اور محمد وسیم کی بہترین شراکت کی بدولت دیے گئے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دن کے اختتام پر ایک وکٹ پر 61 رنز بنائے، جس کے نتیجے میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستانی بلے باز میدان میں اترے تو قومی ٹیم کو 97 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔نیوزی لینڈ کو دن کے آغاز میں ہی اس وقت کامیابی ملی جب نائٹ واچ مین نعمان علی صرف چار رنز بنانے کے بعد مائیکل بریسویل کی وکٹ بن گئےلیکن پاکستانی ٹیم کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب کپتان بابر اعظم صرف 14 رنز بنانے کے بعد اش سودھی کی وکٹ بن گئے۔100 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے سرفراز احمد آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔اس دوران امام نے سنچری کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جبکہ سرفراز نے اش سودھی کو چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
لیکن ففٹی مکمل کرتے ہی وکٹ کیپر بلے باز وکٹ کیپر ٹام بلنڈل کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 53 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ امام کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 85 رنز جوڑے۔
گزشتہ اننگز میں شاندار سنچری بنانے والے نوجوان سلمان علی آغا اس اننگز میں بڑا اسکور نہ کر سکے اور چھ رنز بنانے کے بعد سودھی کو گیند پر بولڈ ہو گئے۔امام الحق پوری اننگز میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے رہے لیکن 96 کے اسکور پر پہنچنے کے بعد نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور پہلی اننگز کی طرح اس اننگز میں بھی اسٹمپ ہو گئے۔پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے تو میزبان ٹیم پر میچ میں شکست کے بادل منڈلانے لگے تاہم محمد وسیم نے سعود شکیل کا بھرپور ساتھ نبھایا اور ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سعود شکیل اور محمد وسیم نے 71 رنز بنائے اور ٹیم کو بھنور سے نکال لیا۔
محمد وسیم نے 57 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے تاہم اش سودھی نے ان کو آؤٹ کردیا۔سعود شکیل کا ساتھ دینے میرحمزہ آئے اور دونوں نے مل کر 34 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران سعود نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آخری 15 اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے ہدف دینے کا فیصلہ کیا تو اس وقت پاکستان کی برتری 137 رنز ہوگئی تھی۔
پاکستان نے 8 وکٹوں پر 311 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا اس وقت سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
مہمان ٹیم نے 138 رنز کے تعاقب میں جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر ڈیوون کونوے کے ہمراہ مائیکل بریسویل بیٹنگ کے لیے آئے۔ابرار احمد نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بریسویل کے عزائم ناکام بنائے اور انہیں 3 رنز پر آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان پہنچایا۔ٹام لیتھام نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنا کر میچ سنسنی خیز بنا دیا۔دوسرے اینڈ سے ڈیوون کونوے نے 16 گیندوں کا سامنا کیا اور 21 گیندوں پر 18 رنز بنا لیے۔نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز کے آٹھویں اوور کی تیسری گیند پر 61 رنز بنا لیے تھے کہ امپائرز نے کم روشنی کے باعث میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
امپائرز نے جب میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 7 اوور اور تین گیندوں پر 77 رنز درکار تھے۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو پہلی اننگز میں شان دار ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثے میں زخمی، گاڑی میں آگ لگی

Next Post

وزیر اعلیٰ نے بودھ گیا میں بودھ مذہبی پیشوا دلائی لامہ سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
نتیش کمار کی سیکورٹی توڑ کر ایک شخص نے مارا گھونسا، ڈی جی پی کٹہرے میں!

وزیر اعلیٰ نے بودھ گیا میں بودھ مذہبی پیشوا دلائی لامہ سے ملاقات کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.