جموں//
جموں میں بدھ کے روز سول سیکریٹریٹ کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس وجہ سے دو کمروں کو نقصان پہنچا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز قریباً ایک بجے جموں سیول سیکریٹریٹ کی چوتھی منزل سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً عمارت کے دو کمروں کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آگ کھادی اینڈ ولیج بورڈ کی چیرمین ڈاکٹر حنابٹ کے کمرے سے نمودار ہوئی گر چہ سیول سیکریٹریٹ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی انتھک کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام ثابت ہوئے جس کے بعد فائر اینڈ ایمر جنسی عملے نے آگ پر قابو پایا ۔
آگ کی اس واردات کے دوران کھادی اینڈ وولیج بورڈ آفس کے دو کمروں کو نقصان پہنچا تاہم کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جس وقت کمرے سے آگ نمودار ہوئی اُس وقت کھادی اینڈ وولیج بورڈ کی چیرپرسن حنا بٹ بھی کمرے میں موجود تھیں ۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔