جموں/۲۸دسمبر
جموں میں سول سکریٹریٹ عمارت کی بالائی منزل میں بدھ کی دو پہر کو آگ نمودار ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیول سکریٹریٹ جموں عمارت کی بالائی منزل میں بدھ کی دو پہر کو آگ نمودار ہوگئی۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس آگ بھجانے کےلئے جائے موقع پر پہنچ گئے ۔بعض ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے کچھ ریکارڈ کو نقصان پہنچا ہے اور پہلے ملازموں کو صحیح سلامت باہر نکالنے کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس واردات میں فی الوقت کسی قسم کے جانی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔