ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

امت شاہ کا جموں کشمیر میں سیکورٹی صورتحال‘ ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-28
in ٹاپ سٹوری
A A
دہشت گردی کا خاتمہ،کوششیں جاری رکھی جائیں:شاہ

NEW DELHI, AUG 25 (UNI):- Union Home Minister Amit Shah with J&K Lt Governor Manoj Sinha and National Security Advisor (NSA) Ajit Doval chairs a high-level meeting to review security situation in J&K, in New Delhi on Thursday, UNI PHOTO 99U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

نئی دہلی/۸۲ دسمبر
مرکزی وزیر داخلہ‘ امت شاہ نے بدھ کو جموں کشمیر‘ جہاں آج صبح پاکستان سے آئے ہوئے چار بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد مارے گئے‘ میں سیکورٹی کی صورتحال اور ترقی کے مسائل کا جائزہ لیا۔
سرکاری عہدیداروں کاکہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ میٹنگ میں، وزیر داخلہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے نمٹنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ یو ٹی میں جاری ترقیاتی پروگراموں پر بھی میٹنگ میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزارت کے سینئر افسران‘ نیم فوجی دستوں‘ جموں و کشمیر انتظامیہ اور پولیس نے شرکت کی۔
حکام نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں جموں کشمیر میں تشدد کے اکا دُکا واقعات ہوئے ہیں جن میں معصوم شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے اور سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ چار بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد‘ جو بدھ کی صبح جموں میں ایک ’چانس انکاو¿نٹر‘ میں مارے گئے، پاکستان سے آئے تھے۔
اس ماہ کے اوائل میں، ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ وادی میں کام کرنے والی کشمیری پنڈت برادری کے ارکان اس وقت خوف و ہراس کی حالت میں ہیں کیونکہ ایک دہشت گرد گروپ نے ان میں سے 56 ملازمین کی ’ہٹ لسٹ‘جاری کی۔
لشکر طیبہ کی شاخ‘دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) سے منسلک ایک بلاگ نے 56 کشمیری پنڈت ملازمین کی فہرست شائع کی ہے جنہیں وزیر اعظم کے بحالی پیکیج (پی ایم آر پی) کے تحت بھرتی کیا گیا تھا‘ اور ان پر بڑھتے ہوئے حملوں کا انتباہ دیا گیا تھا۔
دہشت گردوں کے ذریعہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد، وادی میں پی ایم آر پی کے تحت کام کرنے والے کئی کشمیری پنڈت جموں منتقل ہو گئے ہیں اور وہ 200 دنوں سے زیادہ عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں اور ان کے بقیہ کو منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
حکومت نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے جولائی 2022 تک 5 کشمیری پنڈتوں اور 16 دیگر ہندوو¿ں اور سکھوں سمیت 118 شہری مارے گئے۔
کشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں نے کمیونٹی کے ارکان کی طرف سے احتجاج کو جنم دیا اور انہوں نے سیکورٹی بڑھانے اور سرکاری ملازمین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مئی میں جموں کے کٹرہ کے قریب ان کی بس میں آگ لگنے سے چار ہندو یاتری ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ آگ بھڑکانے کے لیے چپکنے والے بم کا استعمال کیا گیا ہے۔
آرٹیکل 370، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا، 5 اگست 2019 کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔
ایک الگ میٹنگ میں، وزیر داخلہ نے لداخ میں کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سول سکریٹریٹ جموں میں آگ

Next Post

راہل کی یاترا ‘کانگریس اور کشمیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

راہل کی یاترا ‘کانگریس اور کشمیر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.