جموں/۲۸دسمبر
جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں بدھ کی صبح ایک ہی کنبے کے چار افراد کو اپنے مکان میں پر اسرار حالت مردہ پایا گیا۔ متوفین میں ماں، اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال کے چک نرواہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک ہی کنبے کے چار افراد کو اپنے ہی مکان میں مردہ پایا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ ان افراد کی موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں اور لاشوں کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
متوفین کی شناخت 35 سالہ نور جہان زوجہ عبدالرشید، اس کا بیٹا 12 سالہ ظفر احمد، بیٹیاں 8 سالہ شازیہ بانو اور 5 سالہ آسیہ بانو کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کارروائیاں شروع کی ہیں۔