منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سدھرا جھڑپ:چار جنگجو ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-28
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سدھرا جھڑپ:چار جنگجو ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں /۲۸دسمبر

جموں کے سدھرا علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائی کے دوران چار عدم شناخت جنگجو مارے گئے اور ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں اس انکا ¶نٹر کے متعلق ایک اپ ڈیٹ میں کہا گیا کہ جموں کے سدھرا علاقے میں چار جنگجو مارے گئے ۔

ٹویٹ کے مطابق ہلاک شدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں 7 اے کے 47 رائفلیں، ایک ایم فور رائفل اور تین پستول شامل ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ ٹرک مالک کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور یہ ٹرک جموں سے سری نگر جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق جائے واردات پر تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے کے سدھرا علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹرک کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا جس دوران مستعد اہلکاروں نے ٹرک کو روک کرڈرائیور کو نیچے اُتارا تاہم ڈرائیورسیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوں ہی ٹرک کی تلاشی لینا چاہی تو اُس میں موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی چنانچہ مستعد اہلکاروں نے جوابی کارروائی شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین میں ایک گھنٹے تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بیچ ٹرک سے آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے ۔

دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 26جنوری کے پیش نظر جموں بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

سنگھ نے بتایا کہ بدھ کی صبح ہاوے پر تعینات اہلکاروں نے ایک مشکوک ٹرک کو دیکھا جس کے بعد سلامتی عملے نے ٹرک کا پیچھا کیا۔انہوں نے بتایا سدھر ا کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے ٹرک کو روک کر اُس میں سوار ڈرائیور کو نیچے اُتار ا تاہم ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہوا ۔

اے ڈی جی پی نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ٹرک کی تلاشی لینا چاہی تو اسی اثنا میں اُس میں موجود جنگجووں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

انہوں نے کہاکہ سلامتی عملے نے بھی جوابی کارروائی شروع کی اور ایک گھنٹے تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس دوران ملی ٹینٹوں نے بے تحاشہ گرینیڈس کا استعمال کیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانہال میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا

Next Post

راہل گاندھی کی یاترا کشمیر میں امن کو خراب کرے گی: بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر

راہل گاندھی کی یاترا کشمیر میں امن کو خراب کرے گی: بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.