جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی ملاقات :سنہا کا عوامی شکایات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-28
in اہم ترین
A A
ایل جی ملاقات :سنہا کا عوامی شکایات کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ’’ ایل جی ملاقات ‘‘ براہِ راست عوامی شکایات کی سماعت کے پروگرام میں لوگوں کی شکایات سنیں اور ان کے مناسب اَزالے کے لئے ہدایات جاری کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ ترقیاتی کمشنروں ، اعلیٰ اَفسران سے جے کے گرام پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات طلب کیں اور شفاف اور مؤثر اَنداز میں شکایات کا فوری اَزالہ کرنے کی ہدایت دی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہا نے کہا ’’ لوگوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے اور بروقت مسائل کو حل کرنے کیلئے شکایات کے اَزالے کے طریقہ کار کو ٹیکنالوجی کی مدد سے مسلسل اَپ گریڈ کیا جانا چاہیے۔ ہم بہت تسلی بخش نتائج حاصل کر رہے ہیں اور شہریوں کو مساوی طور پر آسانی سے ضروری خدمات فراہم کرنے کیلئے پوری لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ایڈمنسٹریشن سیکریٹریوں اور ضلع ترقیاتی کمشنرں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام آن لائن خدمات مؤثر طریقے سے چل رہی ہیں اور خدمات کے فوائد عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔
سنہا نے کہا’’ ہمیں کسی بھی وقت کہیں بھی بغیر کسی رُکاوٹ کی معیاری خدمات فراہم کرنے کیلئے اِی گورننس کی صلاحیت کو بروئے کار لانا چاہیے۔سینئر اَفسران کو بھی چاہیے کہ وہ شکایات کے بروقت نمٹانے کو یقینی بنائیںاور نوڈل اَفسران شکایات کے نمٹانے کی سختی سے نگرانی کریں ۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے بانڈی پورہ کے یاور محی الدین کی ان کے بیٹے کے حق میں تعلیمی اِمداد کی منظوری سے متعلق شکایت پر سکول او راعلیٰ تعلیم محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اہل اِستفادہ کنندہ تعلیمی اِمداد کے فوائد سے محروم نہ رہے۔
سنہا نے ڈوڈہ کے گاؤں ترانکھل میں سکول کی نامکمل عمارت سے متعلق ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے سفیان احمد کی شکایت کو دور کرتے ہوئے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ باقی ماندہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔
ٹرانسفارمر وں کی تنصیب کے حوالے سے گلاد مینڈھر پونچھ کے بشیر احمد کی شکایات پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو اِس مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ حکومتی سکیموں او رمحکموں کو شہریوں کو درکا ر تمام خدمات بغیر کسی رُکاوٹ اور پریشانی کے فراہم کرنے کیلئے جواب دہ ہونا چاہیے۔‘‘
سیکریٹری عوامی شکایات‘ ریحانہ بتول نے چیئر کو جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پر موصول ہونے والی شکایات کی پیش رفت اور صورتحال کے بارے میںجانکاری دی۔
بات چیت پروگرام کے دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، اِنتظامی سیکرٹریز ،صوبائی کمشنران ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ایس ایس پیز ، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر او رعملی طور پر موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں سڑک حادثے میں کمسن ہلاک‘ دو زخمی

Next Post

وادی میں شدت کی سردی‘پہلگام سرد ترین مقام‘۲۹/۳۰ کو برفباری کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
منفی ۲ء۴:چلہ کلان کے شروع ہوتے ہی سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

وادی میں شدت کی سردی‘پہلگام سرد ترین مقام‘۲۹/۳۰ کو برفباری کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.