سرینگر//
جموںکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے زوورا علاقے میں منگل کی سہ پہر نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کمسن لڑکا برسر موقع ہی از جان ہوا جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زوورا شوپیاں میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اُس میں سوار تین افراد زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے کمسن لڑکے کو مردہ قرار دیا ۔
متوفی کی شناخت جانو شکیل ولد شکیل احمد ساکن شوپیاں اور زخمیوں کی پہچان گلشن بانو زوجہ عبدالرشید اور نصرت جان زوجہ ریاض احمد کے بطو رہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
دریں اثناجموںکشمیر کے ضلع رام بن میں پیر کی شب پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں ٹینکر ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں کالا موڑ کے نزدیک پیر کی شب ایندھن سے بھرا ایک ٹینکر سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت سمیر احمد راتھر ولد غلام محمد راتھر ساکن ہری پاری گام ترال کے بطور ہوئی ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور فوج کی مشترکہ ٹیموں نے بچاؤ آپریشن شروع کر دیا تھا۔