جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ٹیرر فنڈنگ‘:این آئی اے کے۴ ۱ مقامات پر چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-23
in مقامی خبریں
A A
این آئی اے کی ٹیم تحقیقات کیلئے ادھم پور پہنچ گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں جموں کشمیر اور دہلی کے متعدد مقامات پر چھاپے مار رہی ہے، ذرائع کے حوالے سے خبروں نے جمعہ کو بتایا۔
معتبر ذرائع کے حوالے سے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ این آئی اے کے دستے پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے رجسٹرڈ کیس میں سترہ مقامات پر چھاپے مار رہے ہیں۔ اننت ناگ، کولگام، بہرام پورہ سوپور، اونتی پورہ اور جموں اور دہلی میں ایک ایک میں تلاشی لی جارہی ہے۔
اننت ناگ کے گاؤں ہدیگام میں این آئی اے کے اہلکاروں نے جاوید احمد شیخ ولد مرحوم رشید احمد شیخ، اقبال شیخ ولد احد شیخ (سرکاری استاد)، شوکت شیخ ولد محمد شیخ (کریانہ دکاندار)، منظور شیخ (درزی) امین شیخ ولد ولی شیخ کے مشترکہ گھر کی تلاشی لی )۔
کولگام کے گاؤں میرہامہ میں این آئی اے نے بشیر احمد پیڈر ولد علی محمد پیڈر کے مکانات کی تلاشی لی جو وارڈ۴ کا پنچ ہے۔
پلوامہ میں این آئی اے نے اونتی پورہ میں نمبردار چارسو کے گھر پر چھاپہ مارا اور نمبردار عبدالغنی وانی اور ان کے بیٹے محمد عمران وانی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیلئے تھانے لے گئے۔
دریں اثنااین آئی اے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے نے جمعے کے روز آر سی۲۰۲۲/۵این آئی اے/جے ایم یو کیس کے سلسلے میں کولگام، پلوامہ، اننت ناگ اور جموں اضلاع میں ۱۴مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔
بیان میں کہا گیا ہے’’یہ مقدمہ پاکستانی کمانڈورں کی شہ پر مختلف جعلی ناموں کے تحت کالعدم تنظیموں اور جنگجو اعانت کاروں کی طرف سے ملی ٹنٹ اور دیگر تخریبی کاررئیاں انجام دینے کیلئے رچائی جا رہی سازشوں کے متعلق ہے ‘‘۔
ایجنسی کا بیان میں کہنا ہے’’وہ جموں کشمیر میں سائیبر سپیس کا استعمال کرکے جنگجویانہ حملے انجام دینے‘ اقلیتی فرقوں، سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے اور فرقہ وارانہ فساد پھیلانے میں ملوث ہیں‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ آج یعنی جمعے کو تلاشی کارروائیوں کے دوران قابل اعتراض مواد جیسے ڈیجیٹل آلات، سم، کارڈس وغیرہ ضبط کئے گئے ۔بیان کے مطابق اس کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عشمقام میں نوجوان نے ماں سمیت تین کو مار ڈالا

Next Post

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی‘ چین کا معاملہ چھایا رہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی‘ چین کا معاملہ چھایا رہا

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی‘ چین کا معاملہ چھایا رہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.