اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

عشمقام میں نوجوان نے ماں سمیت تین کو مار ڈالا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-23
in مقامی خبریں
A A
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

اننت ناگ//
ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقہ میں جمعہ کی صبح ایک مقامی نوجوان نے اپنی والدہ سمیت تین لوگوں کا بے دردانہ قتل کیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ نوجوان منشیات کا عادی تھا،جس سے اس کی دماغی حالت بگڑ گئی اور وہ آج اچانک بھڑک اٹھا،جس کے بعد اس نے اپنے اہل خانہ پر حملہ کیا۔لیکن اس کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ وہ پیر فقیروں کے پاس اکثر آیا جا کرتا تھا اور انہی کے زیر اثر تھا۔
حملے میں نوجوان کی والدہ شدید زخمی ہوئی جو دوران علاج چل بسی، وہیں نوجوان کا والد اور کئی افراد خانہ بھی حملے میں زخمی ہو گئے۔
مذکورہ نوجوان یہ واردات انجام دینے کے بعد اپنے گھر سے چلا گیا اور جوبھی مذکوہ نوجوان کے راستے میں آیا ان پر نواجوان نے حملہ کیا۔بتایا جا رہا یے کہ نوجوان کے ہاتھ میں ایک لکڑی کا ایک بڑا ڈنڈا موجود تھا جس سے وہ لوگوں پر وار کر رہا تھا۔نوجوان کے حملے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے،جن کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دوران علاج زخمیوں میں تین افراد نے دم توڑ دیا جس میں نوجوان کی والدہ بھی شامل ہے۔
متوفین کی شناخت غلام نبی خادم ولد اسد اللہ، حفیظہ بیگم اور محمد امین شاہ ساکنان عشمقام کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت عبدالرحمان وانی ولد محمد امین وانی، محمد سلطان ولد محمد یوسف ساکنان عشمقام کے بطور ہوئی ہے۔
پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاشوں کو لواحقین کے سپرد کیا گیا ،جس دوران علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی۔پولیس نے ملوث نوجوان کو گرفتار کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔ گرفتار نوجوان کی شناخت کی جاوید حسن راتھر کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ وپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ٹیوٹ کر کے بتایا کہا ’’ عشمقام میں ہونے والے وحشیانہ واقعہ سے خوفزدہ ہے۔ جموں و کشمیر میں مقامی دکانوں میں منشیات اور شراب کی رسائی نے موت اور تباہی کا راستہ شروع کر دیا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں رات کے درجہ حرارت میں بہتری‘پہلگام سرد ترین مقام

Next Post

’ٹیرر فنڈنگ‘:این آئی اے کے۴ ۱ مقامات پر چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
این آئی اے کی ٹیم تحقیقات کیلئے ادھم پور پہنچ گئی

’ٹیرر فنڈنگ‘:این آئی اے کے۴ ۱ مقامات پر چھاپے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.