جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی‘ چین کا معاملہ چھایا رہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-24
in اہم ترین
A A
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی‘ چین کا معاملہ چھایا رہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

نئی دہلی//
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جمعہ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا‘جس دوران سرحد پر چین کی تجاوزات کا معاملہ دونوں ایوانوں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں چھایا رہا اور کانگریس کے اراکین نے اس پر کئی بار واک آؤٹ کیا ۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا الگ الگ اعلان کیا ۔
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس۷دسمبر کو شروع ہوا تھا۔ اس دوران ۱۷دنوں میں کل ۱۳؍اجلاس ہوئے ۔ پارلیمنٹ کی کارروائی مقررہ وقت سے چھ دن یا چار دن پہلے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ یہ اجلاس ۲۹دسمبر تک تجویز کیا گیا تھا۔ دھنکڑ کی صدارت میں راجیہ سبھا کا یہ پہلا اجلاس تھا۔
سیشن کے پہلے ہی دن سے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اروناچل پردیش کے توانگ میں چینی فوجیوں کے ذریعہ تجاوزات کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کیا جو آخری دن تک جاری رہا۔
اگرچہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دونوں ایوانوں میں اس مسئلہ پر بیانات دیئے لیکن اپوزیشن اس پر بحث کا مطالبہ کرتی رہی اور حکومت نے روایات کا حوالہ دیتے ہوئے انکار کردیا۔
صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے عالمی سطح پر کووڈ انفیکشن کے معاملات اور اس سے نمٹنے کیلئے ملک میں تیاریوں پر دونوں ایوانوں میں تقریر کی۔
سرمائی اجلاس میں۱۷ویں لوک سبھا کے ۱۰ویں اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات پیش ہوئے برلا نے کہا کہ ایوان کے کام کاج کی شرح۹۷فیصد رہی۔ اس اجلاس میں سماج وادی پارٹی کی نئی رکن ڈمپل یادو نے رکنیت کا حلف لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سیشن میں کل۱۳؍اجلاس ہوئے ‘ جو۶۸گھنٹے ۴۲منٹ تک جاری رہے ۔
اس اجلاس میں اہم مالیاتی اور قانون سازی کے معاملات کو نمٹا دیا گیا۔ سال۲۳۔۲۰۲۲کے لیے پہلے گرانٹس کے ضمنی مطالبات اور سال۲۰۲۰۔۲۰۱۹کیلئے اضافی گرانٹس کے مطالبات پر۱۰گھنٹے۵۳منٹ تک بحث جاری رہی۔
برلا نے کہا کہ موجودہ سیشن کے دوران۹ سرکاری بل پیش کیے گئے اور کل سات بل منظور کیے گئے ، جن میں اتر پردیش، کرناٹک، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو اور ہماچل پردیش میں مخصوص برادریوں کو درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کا آئین (شیڈول ٹرائب) آرڈر۱۹۵۰بھی شامل ہے ،جن میں پانچ ترمیمی بل اور اینٹی پائریسی بل اہم ہیں۔
اراکین نے لوک سبھا میں فوری عوامی اہمیت کے۳۷۴معاملات کو اٹھائے جب کہ ضابطہ ۳۷۷کے تحت۲۹۸معاملات ایوان کے سامنے پیش کئے گئے ۔ لوک سبھا کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی ۳۶رپورٹیں ایوان میں پیش کی گئیں۔ سیشن کے دوران ستاروں والے۵۶سوالات کے جوابات زبانی طور پر دیے گئے ۔
وزراء کی جانب سے مختلف اہم موضوعات پر کل۴۳بیانات دئیے گئے جن میں پارلیمانی امور کے وزیر کے دو بیانات سرکاری کام کاج سے متعلق تھے ۔ اجلاس میں مختلف وزراء کی طرف سے ۱۸۱۱کاغذات میز پر رکھے گئے ۔ ایوان میں ‘‘ہندوستان میں کھیلوں کے فروغ کی ضرورت’’ اور ‘‘ملک میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کا مسئلہ’’ پر ایک مختصر دورانیے کی بحث ہوئی ۔ اراکین کی جانب سے مختلف موضوعات پر ۵۹پرائیویٹ بل پیش کیے گئے ۔
راجیہ سبھا کے۲۵۸ویں اجلاس کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے ، شری دھنکڑ نے کہا کہ اس اجلاس میں کل نو بل منظور کیے گئے ، جن میں۱۶۰؍اراکین نے بحث میں حصہ لیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کا انعقاد کیا گیا اور وقفہ صفر کے دوران۱۰۶معاملات اٹھائے گئے ۔ موسمیاتی تبدیلی پر تین گھنٹے کی مختصر سرسری بحث بھی ہوئی۔ اجلاس میں ایک گھنٹہ۴۵منٹ تک ہنگامہ ہوتا رہا۔
چیئرمین نے کہا کہ وہ اپنے چیمبر میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے۱۳۰؍اراکین سے ملے اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ کل۱۳؍اجلاسوں کے دوران ایوان نے۶۳گھنٹے۲۶منٹ کے مقررہ وقت کے مقابلے میں۶۴گھنٹے ۵۰منٹ تک کام کیا۔ ایوان کے کام کاج کی شرح۱۰۲فیصد رہی۔ سیشن کے دوران ستاروں والے۸۲ سوالات کے جوابات دیے گئے ۔
کل۱۹۲۰سوالات کے تحریری جوابات دیے گئے ۔ وائلڈ لائف (تحفظ) بل ۲۰۲۲‘ توانائی کے تحفظ (ترمیمی) بل۲۰۲۲‘ آئین (قبائل اور درج فہرست ذات) آرڈر (ترمیمی) تین بل ۲۰۲۲، نئی دہلی بین الاقوامی ثالثی مرکز (ترمیمی) بل ۲۰۲۲؍اور سمندری قزاقی بل۲۰۲۲کو ایوان میں منظور کیا گیا۔ اجلاس میں یونیفارم سول کوڈ بل۲۰۲۲سمیت ۳۱پرائیویٹ بلز پیش کیے گئے ۔
مسٹر دھنکڑ نے کہا کہ اجلاس میں وقفہ صفر کے دوران۱۰۶معاملات اٹھائے گئے ۔ خصوصی تذکرے کے۲۰۵معاملات اٹھائے گئے ۔ ایوان میں آٹھ محکموں سے متعلق۳۶رپورٹس پیش کی گئیں۔ ایوان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور اس سے نمٹنے کی تیاریوں پر مختصر مدتی بحث ہوئی۔ ایوان کا ایک گھنٹہ ۴۶منٹ ہنگامے اور شور شرابے میں ضائع ہو گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ٹیرر فنڈنگ‘:این آئی اے کے۴ ۱ مقامات پر چھاپے

Next Post

سکم سڑک حادثے میں۳؍افسران سمیت۱۶ فوجی شہید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
سکم سڑک حادثے میں۳؍افسران سمیت۱۶ فوجی شہید

سکم سڑک حادثے میں۳؍افسران سمیت۱۶ فوجی شہید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.