ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

افغانستان میں خواتین کے تعلیم کے حق کی خلاف ورزی پر ہندوستان کی تشویش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-22
in قومی خبریں
A A
افغانستان: طالبان کا لڑکیوں کو ہائی اسکول جانے کی اجازت دینے کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی// ہندوستان نے طالبان حکومت کے ذریعہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے تعلیمی حقوق کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور افغانستان میں خواتین کو معاشرے کے تمام پہلوؤں میں مساوی حقوق فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں رپورٹیں دیکھی ہیں اور ہمیں اس پر تشویش ہے ۔ ہندوستان نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے معاملے کی مسلسل حمایت کی ہے ۔ ہم نے وہاں ایک ایسی حکومت کی اہمیت پر زور دیا ہے جو جامع اور نمائندہ ہو، جو تمام افغان شہریوں کے حقوق کا احترام کرتی ہو، اور یہ کہ افغان معاشرے میں خواتین اور لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم سمیت تمام پہلوؤں میں مساوی حقوق حاصل ہوں۔
ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2593، جو افغانستان کے حوالے سے گزشتہ سال منظور ہوئی تھی، میں خواتین سمیت تمام شہریوں کے انسانی حقوق کو برقرار رکھنے اور خواتین کی مکمل، مساوی اور بامعنی شرکت کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے ۔
منگل کو طالبان حکومت نے لڑکیوں کے اعلیٰ تعلیم کے حق کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔
افغانستان میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کی موجودگی اور طالبان کی طرف سے انسانی امداد کے فنڈز کے غلط استعمال کے بارے میں ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ہم دہشت گردی کے معاملے پر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ان دونوں باتوں کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ

Next Post

فون ٹیپنگ معاملے میں فڈنویس استعفیٰ دیں: ناناپٹولے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
شندے -فڈنویس حکومت کے 100دنوں کی کارکردگی غنڈہ گردی،ہراسانی، استقبال، زیارت اور اقتداربچانے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں: ناناپٹولے

فون ٹیپنگ معاملے میں فڈنویس استعفیٰ دیں: ناناپٹولے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.