سرینگر//
سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے بجبہاڑہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے بجبہاڑہ کے حسن پورہ علاقے میں ایک مشترکہ ناکا لگایا گیا تھا۔
اہلکار نے کہا’’شام۸ بجے، ایک مشتبہ شخص کو ٹیم نے چیلنج کیا، جس نے بھاگنے کی کوشش کی اور بھاگتے ہوئے، اس نے فورسز پر گولی چلانے کی کوشش کی‘‘۔انہوں نے کہا کہ فورسز نے اس پر قابو پالیا اور اسے پکڑ لیا۔
پولیس اہلکار نے گرفتار عسکریت پسند کی شناخت آصف بشیر گنائی ولد بشیر احمد گنائی ساکن حسن پورہ تبیلا کے طور پر کی ہے جس کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔