جموں//
اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں غیر لکڑی جنگلاتی مصنوعات کے دیرپا جمع کرنے اور اِستعمال کرنے کی پالیسی کو اِنتظامی منظوری دی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اورچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے شرکت کی۔
اِس پالیسی کا مقصد نان ٹمبر فارسٹ پروڈیوس(این ٹی ایف پی) کے دیرپا جمع اور استعمال کو یقینی بنانا ہے جس میں ادویات کے پودے بھی شامل ہیں جبکہ نکالنے ، قدر میں اِضافے اور مارکیٹ رابطوں کی ترقی کو فروغ دے کر جنگلات میں اور اِس کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو روزی روٹی کی مدد فراہم کرنا ہے۔
یہ پالیسی درج فہرست قبائل اور دیگرروایتی جنگلات کے باشندے فارسٹ رائٹس ایکٹ۲۰۰۶‘ بیالوجیکل ڈائیورسٹی ایکٹ۲۰۰۲؍اور جنگلاتی پالیسی ۲۰۱۱کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔حکومت کی یہ اقدام غیر لکڑی کے جنگلات کی پیداوار کی نیلامی کے موجودہ طریقہ کار کو ختم کرنے کا باعث بنے گی اور مقامی لوگوں کو ان وسائل کو دیرپا بنیادوں پر جنگلات سے جمع کرنے کی اجازت دے گی تاکہ وہ آپس میں یکساں طور پر فوائدحاصل کر سکیں۔
اِس پالیسی کے نتیجے میں مقامی طبقوں کی آمدنی میں اِضافہ ہوگا ۔ محکمہ جنگلات ان مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے مارکیٹ رابطوں کے لئے بھی مدد فراہم کرے گا۔