ہوائی/۱۹؍دسمبر
امریکی ریاست ہوائی کی ایئر لائنز کے ایک طیارے میں شدید جھٹکے لگنے کی وجہ سے 36 مسافر زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو جانے والی ایک پرواز کی شدید جھٹکوں کے بعد باحفاظت لینڈنگ ہو گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ11 مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہوائین ایئر لائنز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس مسافر طیارے میں 278 مسافر جبکہ عملے کے 10 افراد سوار تھے۔