نئی دہلی// ٹیکنالوجی اور سرچ انجن کمپنی گوگل نے نہ صرف اسٹارٹ اپس بلکہ ہر شعبے کی ڈیجیٹائزیشن پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے 10 بلین ڈالر یعنی 75,000 کروڑ روپے کا انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔
اس کا اعلان آج ہندوستان کے لیے گوگل کے 8ویں ایڈیشن میں کیا گیا۔ کمپنی اس فنڈ سے ان خواتین کی بھی مدد کرے گی جنہیں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے یا جنہیں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے رقم کی ضرورت ہے ۔ گوگل اب ان کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرے گا۔
کمپنی نے انٹرنیٹ تک رسائی کو سستی بنانے کے لیے 10 بلین ڈالر (تقریباً 75,000 کروڑ روپے ) کا ‘انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ (IDA)’ شروع کیا ہے ۔ اس فنڈ کے ذریعے کمپنی نے Jio میں 7.73 فیصد حصص 4.5 بلین ڈالر اور بھارتی ایر ٹیل میں 1.2 فیصد حصص 700 ملین ڈالر میں خریدے ہیں۔
گوگل انڈیا کے کنٹری مینیجر اور نائب صدر سنجے گپتا نے ‘گوگل فار انڈیا’ ایونٹ میں کہا، "ہماری آئی ڈی ایف سرمایہ کاری کے حصے کے طور پر آگے بڑھتے ہوئے ، ہم خواتین کی قیادت والے اسٹارٹ اپس پر خصوصی توجہ کے ساتھ ابتدائی مرحلے کی کمپنیوں کو سپورٹ کریں گے ۔” کمپنی نے جیسے اسپیچ ٹیکنالوجی، وائس اور ویڈیو سرچم ،صنوعی ذہانت پر مبنی کئی پروجیکٹس کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تحریری مواد کو فوری طور پر ویڈیو میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ، انگریزی سے کسی بھی زبان میں ترجمہ بھی ممکن ہو گا۔ کمپنی نے ہندوستان کے 773 اضلاع سے تقریری ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے بنگلورو میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے ساتھ تعاون کا بھی اعلان کیا ہے ۔ ان ڈیٹا کی مدد سے کمپنی اپنی زبان کے ترجمہ اور سرچ ٹیکنالوجی کو بہتر بنائے گی۔ گوگل نے آئی آئی ٹی مدراس میں ہندوستان کا پہلا اے آئی سینٹر قائم کرنے کے لیے 1 ملین دٓلر کی گرانٹ کا اعلان کیا۔
مسٹر گپتا نے وادھوانی فاؤنڈیشن کو 10 ملین ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا۔