منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان کی معیشت پٹری سے اترتی نظرآرہی ہے : چدمبرم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-19
in قومی خبریں
A A
گوا انتخابات کے نتائج مایوس کن:چدمبرم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

نئی دہلی// کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے پیر کے روز راجیہ سبھا میں معیشت کی حالت پرسخت سوالات کرتے ہوئے کہا کہ نجی سرمایہ کاری اور نجی اخراجات میں کمی آرہی ہے ، ترقی یافتہ ممالک کی حالت ڈگمگا رہی ہے اور ہندوستانی معیشت پٹری سے اترتی نظرآ رہی ہے ۔
مسٹرچدمبرم نے لنچ کے وقفے کے بعد ایوان میں اپروپری ایشن (نمبر-5) بل 2022 اور اپروپری ایشن (نمبر-2) بل 2022 پر ایک ساتھ بحث کا آغاز کرتے ہوئے حکومت نے 3.25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مانگی ہے جس میں سے 500 کروڑ روپے دفاعی شعبے کے لیے بھی ہیں۔ یہ رقم شمال مشرقی خطے میں سرحدی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ ایوان سرحد کی حفاظت کے لیے حکومت کو جو بھی رقم درکار ہے وہ دینے کے لیے تیار ہے ۔
قبل ازیں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ان دونوں بلوں کو ایوان میں بحث کے لیے پیش کیا۔ لوک سبھا ان بل کو پہلے ہی پاس کر چکی ہے ۔
مسٹرچدمبرم نے کہا کہ کل ٹیکس وصولی میں کارپوریٹ ٹیکس کی حصہ داری 26 فیصد رہی ہے جبکہ نو سال پہلے یہ32 فیصد تھی ۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ وزیر خزانہ کی مسلسل کوششوں اور حکومت کی جانب سے مسلسل حوصلہ افزائی کے باوجود ملک میں نجی سرمایہ کاری کیوں کم ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ داروں اور بڑی کمپنیوں کو بڑی ترغیب دے رہی ہے جبکہ چھوٹے تاجروں اور انکم ٹیکس دینے والوں سے ٹیکس وصول کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نجی صارفین کے اخراجات میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ مہنگی کاروں اور لگژری اشیاء کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ حکومت کو اس کا جواب دینا چاہیے ۔ ہیلتھ سروے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی اخراجات میں کمی کی وجہ سے بچوں اور خواتین میں غذائی قلت پیدا ہو رہی ہے ۔ ایک تہائی بچوں کا قد چھوٹا اورنصف سے زیادہ خواتین میں خون کی کمی پیدا ہوگئی ہے ۔
حکومت کے اقتصادی امور کے سسٹم پر سوال کرتے ہوئے مسٹر چدمبرم نے کہا کہ جی ڈی پی کے اہم ستون منفی پیغام دے رہے ہیں۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، چین اور امریکہ جیسی ترقی یافتہ معیشتیں کساد بازاری میں پھنسی ہوئی ہیں یا اس کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔ ہندوستان کا تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ۔ ایسے میں حکومت کو ہندوستانی معیشت کو بچانے کے لیے اپنی پالیسی واضح کرنی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ 1991 سے ہندوستانی معیشت کا حجم ہر دس سال بعد دوگنا ہو رہا ہے ۔ موجودہ حکومت کے دس سال مکمل ہونے پر ہندوستانی معیشت کا حجم 200 لاکھ کروڑ روپے ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نرسمہا راؤ کی حکومت کے دوران ہندوستانی معیشت کا حجم 50 لاکھ کروڑ روپے تھا جو سال 2010 میں بڑھ کر 100 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اس دوران منموہن حکومت اور اٹل حکومت بھی موجود رہی۔ موجودہ حکومت کے دس سال اگلے سال پورے ہو رہے ہیں، تو کیا ہندوستانی معیشت اسی حجم میں ترقی کر رہی ہے ؟
کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کے تخمینوں کے مطابق مالی سال 23-2022 میں ہندوستانی معیشت گزشتہ مالی سال کے مقابلے 11.2 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے اور سوال کیا کہ کیا مہنگائی کی موجودہ شرح کے باوجود اقتصادی ترقی کی شرح کابرقرار رہنما ممکن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کو اس پر صورتحال واضح کرنی چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گوگل نے خواتین کے اسٹارٹ اپس کے لیے مالی مدد کا اعلان کیا

Next Post

پہلی بار بی ایس ایف کی خواتین دستوں کو سندر بن بین الاقوامی سرحد پر تعینات کیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
Next Post
پہلی بار بی ایس ایف کی خواتین دستوں کو سندر بن بین الاقوامی سرحد پر تعینات کیا گیا

پہلی بار بی ایس ایف کی خواتین دستوں کو سندر بن بین الاقوامی سرحد پر تعینات کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.