ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ضلع پلوامہ میں بھی مہمان پرندوں کی آمد شروع

ضلع میں کئی آبگاہیں پرندوں کی مہمان نوازی کیلئے تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-18
in اہم ترین
A A
لاکھوں مہاجر پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
موسم سرما میں ہر سال لاکھوں مہاجر پرندے وادے کشمیر وارد ہوتے ہیں اور مختلف آبگاہوںمیں اپنا ڈھیرہ ڈالتے ہیں۔
مہمان پرندے وادی کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے پانپورہ میںموجود مختلف آبگاہوں میں بھی پہنچ جاتے ہیں۔اور ہر سال کی طرح اس سال بھی آنے والے دنوں میں برفباری کے دوران بڑی تعداد میں مہاجر پرندوں کی آمد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی پلوامہ میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
دنیا کے کئی ممالک سے ہر سال موسم سرما کے دوران بڑی تعداد میں مہاجر پرندے پانپورہ پلوامہ کی آبگاہوں میں اپنا ڈھیرہ جمالیتے ہیں اور مارچ اپریل تک یہاں قیام کرنے کے بعد واپس اپنے ملکوں کو جاتے ہیں۔
ضلع پلوامہ کے پانپورہ میں کئی آبگاہیں ہیں جن میں چھتلم جھیل کافی خوبصورت اور مشہور بھی ہے۔
جان محمد نامی شخص جو کہ ایک این جی او سے وابستہ ہیں نے بتایا کہ ہر سال لاکھوں مہمان پرندے پانپور کی ان آبگاہوں میں آتے ہیں اور ان کے آنے سے یہاں کی آبگاہیں خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال اکتوبر ۲۰۲۲ سے ۱۵ دسمبر تک۴۰ ہزار کے قریب مختلف قسم کے پرندے آئے ہیں اور آنے والے دنوں اور برفباری کے دوران بڑی تعداد میں مہاجر پرندوں کی آمد کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے جھیلوں کی خوبصورتی اور تحفظ کیلئے وائلڈ لائف ہر طرح کی کوشش کر رہا ہے۔
ادھر وادی کے نامور ماہر ماحولیات‘ ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا اگر محکمہ ٹورازم جنوبی کشمیر کی طرف توجہ دیتو بہت ساری نئی سیاحتی جگہوں کو متعارف کیا جاسکتا ہے جسے بہت سارے نوجوانوں کو بھی روزگار حاصل ہو سکتا ہے۔
رفیق نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ دودھ کی پیداوار،زعفران ،باغات، سبزی، بادام دھان کی پیداوار میں کافی مشہور ہیں۔مگر آج تک سیاحتی لحاظ سے ضلع پلوامہ کی طرف کوئی خاص دھیان نہیںدیا گیا ہے۔انہوں نے کہا’’یہاں شکارگاہ ترال کے علاوہ بہت سارے خوبصورت مقامات اور جنگلات موجودہ ہیں۔اگر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے تو پلوامہ کے خوبصورت جنگلات ،جھیل اور دیگر مقامات سیاحوں کے توجہ کامرکز بن سکتا ہے۔جس سے یہاں کے بیروزگار نوجوانوں کو بھی روزگار حاصل ہو سکتا ہے‘‘۔
ماہر ماحولیات نے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاسے اپیل کی ہے کہ جنوبی کشمیر خصوصا ضلع پلوامہ میں ان خوبصورت مقامات پر ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اقدامات اٹھائیںتاکہ یہاں بھی ٹورسٹ آکر لطف اندوز ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ یہاںکے بیروزگار نوجوانوں کو بھی روزگار مل سکے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’وزیر داخلہ نے راجوری ہلاکتوں کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے‘

Next Post

ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ

ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.