کولکتہ// جیسے جیسے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کی نیلامی کا وقت قریب آرہا ہے، ٹیمیں کھلاڑیوں کو ان کی حالیہ فارم اور کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کرنے کے لیے گہرائی سے ‘تجزیہ’ کرنے میں مصروف ہیں۔
کوچی میں 23 دسمبر سے شروع ہونے والی نیلامی میں ٹی 20 کرکٹ کے کچھ بڑے ناموں کی بولی لگےگی ۔فرنچائزی آنے والے سیزن کے لیے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے ہوں گے۔ نیلامی کے لیے ٹیموں کی نظریں ان کھلاڑیوں پر ہوں گی جو گیند سے اپنا جادو دکھا سکتے ہیں اور دنیا کی امیر ترین لیگوں میں سے ایک آئی پی ایل میں ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سرفہرست پانچ گیند باز جن پر آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں بولی لگنی یقینی ہے۔ ان میں انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر ریس ٹوپلے نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی حالیہ کارکردگی سے شائقین کا دل جیتا ہے۔ چھ فٹ سات انچ لمبے انگلش گیندباز کھیل کے آخری آخری اوور میں بھی گیند کو وکٹ کے دونوں طرف سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
کسی بھی ٹیم کے لیے اس سال کی نیلامی میں ریس ٹوپلی کے لیے بولی لگانا خاص ہوگا۔ انہوں نے پہلے بھی ایشیا میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سال کے شروع میں ہندوستان کے خلاف ان کی کارکردگی اس حقیقت کا ثبوت ہے۔ 75 لاکھ کی بنیادی قیمت کے ساتھ، بہت سی ٹیمیں انگلینڈ کے کھلاڑی ٹوپلے کو شامل کرنے کے لیے جدوجہد کر سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کی حالیہ فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے عادل راشد آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں ٹیموں کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ راشد نے مسلسل دنیا کے چند بہترین کھلاڑیوں کو اپنے شکنجے میں لیا ہے۔
ٹی 20 میچوں میں آسٹریلیا کے لئے متاثر کن گیندبازی کرنے والے ایڈم زمپا نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ آئی پی ایل کے پہلے تین سیزن میں زمپا نے پونے اور بنگلور فرنچائزز کی نمائندگی کی ہے۔ بہت سی ٹیمیں انہیں اپنی ٹیم میں رکھنا چاہیں گی۔ زمپا وکٹ لینے والے کھلاڑی ہیں اور ایشیا میں ان کا شاندار ریکارڈ ہے، جس کی وجہ سے وہ اس سال کی نیلامی میں کسی بھی ٹیم کے لیے میچ ونر ثابت ہوسکتے ہیں۔
اتر پردیش کے تیز گیند باز شیوم ماوی نے 2018 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنی تیز رفتاری سے سب کو حیران کر دیا تھا۔ تیز گیند باز نے آئی پی ایل میں باؤلنگ کرتے ہوئے مسلسل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندبازی کی تھی ۔ انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے گزشتہ سیزن میں تین کروڑ میں خریدا تھا۔
ماوی آئی پی ایل میں ٹیموں کے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں ۔ آئی پی ایل میں ان کا ماضی زیادہ تر ٹیموں کو متاثر کرسکتا ہے کیونکہ وہ نیچے آرڈر پر بھی بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ سید مشتاق علی ٹرافی میں ان کی حالیہ کارکردگی اس کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں اتر پردیش کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ایڈم ملنے، 30، اس آئی پی ایل 2023 کی نیلامی میں بہت کچھ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اپنی بہترین رفتار اور باؤلنگ کرنے کی صلاحیت کے لیے معروف ہیں۔ ملنے نے اب تک آئی پی ایل کے چار سیزن میں شرکت کی ہے اور تین ٹیموں کی نمائندگی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ بلے بازوں کو روکنے کے لیے اپنی سست گیندوں اور یارکر کے لئے بھی مشہور ہیں۔