سرینگر//
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں جمعرات کی شام رہائشیوں نے ایک نوجوان کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایک ۲۳ سالہ نوجوان کو مقامی لوگوں نے سوپور کے چھانہ کھن پل پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔
اس کے بعد مقامی لوگ اس کی طرف بڑھے اور اس کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
اہلکار نے کہا کہ نوجوان کا تعلق حاجن کے نائدکھائی علاقے سے ہے اور اسے مناسب مشاورت کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔