نئی دہلی//
مرکزی حکومت نے منگل کو لوک سبھا میں بتایا کہ جموں کشمیر حکومت نے۶۴ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز کی اطلاع دی ہے جس میں سے۲۵۰۰ کروڑ روپے پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ۲۰۱۷۔۲۰۱۸ میں۵۵ء۸۴۰ کروڑ روپے‘۲۰۱۸۔۲۰۱۹میں۹۷ء۵۹۰ کروڑ روپے‘۲۰۱۹۔۲۰۲۰ میں۶۴ء۲۹۶ کروڑ روپے‘۲۰۲۰۔۲۰۲۱ میں۷۴ء۴۱۲ کروڑ روپے اور۲۰۲۰۔۲۰۲۱ میں۲۶ء۶۷کروڑ روپے جبکہ ۲۰۲۱۔۲۰۲۲ میں۷۶ء۳۷۶کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
رائے نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت نے اب تک تقریباً۶۴ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کیلئے تجاویز موصول ہونے کی اطلاع دی ہے۔