سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں سیکورٹی فورسز نے منگل کی صبح سڑک کے کنارے ایک آئی ای ڈی پائی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک روڈ اوپنگ پارٹی نے منگل کی صبح سوپور کے تلہ بل علاقے میں امر گڑھ کراسنگ کے نزدیک ایک آئی ای ڈی دیکھی۔
ذرائع نے کہا کہ پولیس، فوج کی ۵۲آر آر اور سی آْر پی ایف کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں بی ڈی ایس کی ایک ٹیم نے اس دھماکہ خیز مواد کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔